رمضان المبارک کا آغاز، وفاقی دارالحکومت میں رمضان بازار سج گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رمضان بازار سج گئے جہاں خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شہریوں کو معیاری چکن، کریانہ، تازہ سبزیوں اور پھلوں کی حکومتی قیمتوں پر فراہمی جاری ہے۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک: مساجد میں پہلی تراویح کے روح پرور اجتماعات، بازاروں میں رونق
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق شہر بھر میں مجموعی طور پر 7 رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو ماہِ مقدس میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ہر رمضان بازار کے انتظامات کی ذمہ داری متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو سونپی گئی ہے، جبکہ سٹاک کی دستیابی اور حکومتی نرخوں پر عمل درآمد بھی اسسٹنٹ کمشنر کی ذمہ داری ہوگی۔
رمضان المبارک کا آغاز/رمضان بازار سج گئے
وفاقی دارالحکومت کے رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش
معیاری چکن، کریانہ، تازہ سبزیوں اور پھلوں کی حکومتی قیمت پر فراہمی جاری
شہر بھر میں مجموعی طور پر 7 رمضان بازار لگائے گئے ہیں، ڈی سی اسلام آباد@KulAalam @AmirSaeedAbbasi pic.
— Media Talk (@mediatalk922) February 19, 2026
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ہر بازار میں ہمہ وقت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود ہوں گے اور شہری کسی بھی قسم کی شکایت فوری طور پر متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے علم میں لا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا کوئٹہ کا رمضان سستا بازار عوام کو ریلیف فراہم کر پائے گا؟
عرفان میمن کے مطابق تمام بازاروں میں کیش لیس سسٹم کے حوالے سے بھی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ خریداری کا عمل مزید سہل بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ پارکنگ، سیکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد نے واضح کیا کہ اشیائے خور ونوش پر حکومتی ریلیف ہر صورت شہریوں تک پہنچایا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رمضان المبارک کا آغاز، رمضان بازار وفاقی دارالحکومت
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک کا آغاز وفاقی دارالحکومت وفاقی دارالحکومت رمضان المبارک اسلام آباد
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔