پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے طویل رفاقت کے بعد رشتہ ختم ہونے کی تکلیف سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے بتایا کہ گزشتہ برس اکتوبر میں اُن کا 9 سالہ طویل رشتہ ختم ہوگیا اور وہ اب تک اس صدمے سے باہر نہیں نکل سکیں۔ اس پر انوشے اشرف نے کہا کہ کسی کے ساتھ 9 سال گزارنا یقیناً ایک طویل عرصہ ہوتا ہے اور اتنے لمبے تعلق کے خاتمے کا زخم بھرنے میں وقت لگنا فطری امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بریک اپ کے بعد وقت ایک ٹائم لائن کی طرح گزرتا ہے اور کوئی بھی یہ پیش گوئی نہیں کر سکتا کہ حالات کب مکمل طور پر بہتر ہوں گے، تاہم ایسے مشکل وقت میں اپنے لیے جینا ہی اصل کمال ہے۔ اداکارہ نے مشورہ دیا کہ انسان کو آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے اور آج سے ہی اپنی زندگی کو خود کے لیے جینا شروع کرنا چاہیے، نئی جستجو پیدا کرے اور ہر صبح نئے عزم کے ساتھ اٹھ کر ماضی کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن یقیناً بہت بھاری محسوس ہوں گے جبکہ کچھ نسبتاً بہتر ہوں گے اور یہی کیفیت دراصل بہتری کی شروعات ہوتی ہے، وقت کے ساتھ ایک دن ایسا بھی آتا ہے جب انسان اس تکلیف سے مکمل طور پر باہر نکل آتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا