رشمیکا اور وجے کی شادی میں کترینہ اور وکی کوشل کی شادی سے کیا مماثلت ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا مبینہ طور پر راجستھان کے شہر اودے پور میں ایک شاندار ڈیسٹینیشن ویڈنگ کرنے جارہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف جوڑے کی شادی 26 فروری 2026 کو راجستھان کے خوبصورت شہر اودے پور میں متوقع ہے۔
یاد رہے کہ شاہی محلات اور پرسکون جھیلوں کی وجہ سے اودے پور طویل عرصے سے مشہور شخصیات کی شادیوں کے لیے پسندیدہ مقام رہا ہے۔
اگرچہ جوڑے نے ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا، لیکن ان کی شادی سے متعلق کئی تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔
پری ویڈنگ تقریبات
اطلاعات کے مطابق تقریبات کا آغاز 24 فروری سے ہوگا، جس میں دو دن روایتی رسومات ’سنگیت اور ہلدی‘ کے لیے مختص ہوں گے، جس کے بعد مرکزی شادی کی تقریب ہوگی۔
خاندانی روایات کے مطابق دونوں گھروں میں الگ الگ ابتدائی رسومات بھی ادا کی جاچکی ہیں۔
مہمانوں کی فہرست کیسی ہوگی؟
جنوبی فلم انڈسٹری کے بڑے ستارے ہونے کے باوجود وجے اور رشمیکا نے قریبی اور محدود تقریب کو ترجیح دی ہے۔
مہمانوں کی فہرست صرف قریبی رشتہ داروں اور چند خاص دوستوں تک محدود رکھی گئی ہے تاکہ تقریب سادہ مگر معنی خیز رہے۔
کیا کوئی خاص پابندیاں بھی ہوں گی؟
شادی کا سب سے زیادہ زیرِ بحث پہلو نو فون پالیسی ہے جس کے لیے اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی طرح مہمانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تقریب میں موبائل فون نہ لائیں تاکہ کوئی غیر مجاز تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر نہ پہنچ سکیں۔
یہاں تک کہ تقریب کور کرنے والی پروفیشنل ٹیم نے بھی مبینہ طور پر نان ڈسکلوژر ایگریمنٹ پر دستخط کیے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جوڑا اپنی نجی زندگی کو کمرشلائز نہیں کرنا چاہتا۔
کیا شادی کے بعد استقبالیہ ہوگا؟
اگرچہ اودے پور میں شادی محدود مہمانوں کے ساتھ ہوگی، لیکن ایک وائرل دعوت نامے کے مطابق 4 مارچ 2026 کو حیدرآباد میں ایک شاندار استقبالیہ رکھا جائے گا، جہاں فلمی دنیا کے مزید دوست اور ساتھی شرکت کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور کے سکس سنسز فورٹ برواڑہ میں شادی کی تھی۔
انتہائی خفیہ رکھی گئی اس شادی میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، اور اس دوران کسی کو بھی موبائل فون لانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، کچھ وقت بعد جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام کے ذریعے شیئر کی تھیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اودے پور کے مطابق شادی کی کی شادی
پڑھیں:
چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
چین نے اپنی خلائی سرگرمیوں میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے جمعہ کے روز لیجیان-1 وائی 15 کیریئر راکٹ کے ذریعے 5 مصنوعی سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیج دیے۔
چینی حکام کے مطابق راکٹ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 33 منٹ پر شمال مغربی چین میں واقع ڈونگ فینگ کمرشل اسپیس انوویشن پائلٹ زون سے لانچ کیا گیا۔
کامیاب پرواز کے بعد راکٹ نے تمام 5 سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار میں پہنچا دیا، جس کے ساتھ مشن اپنے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
اس موقع پر جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام سیٹلائٹس منصوبہ بندی کے مطابق اپنے مخصوص مدار میں داخل ہو گئے ہیں، جس سے لانچنگ کی کامیابی کی تصدیق ہوگئی۔
یہ مشن چین کے تجارتی خلائی پروگرام کی مسلسل پیش رفت کا مظہر ہے، حالیہ برسوں میں چین نے سیٹلائٹ لانچنگ، خلائی تحقیق اور تجارتی خلائی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک اپنے خلائی پروگرام کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف راکٹ مشنز اور سیٹلائٹ منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے کامیاب مشنز نہ صرف چین کی لانچنگ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہیں بلکہ تجارتی خلائی صنعت کی ترقی اور مستقبل کے خلائی منصوبوں کے لیے بھی اہم سنگ میل تصور کیے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چین خلائی مشن سیٹلائٹ مدار