بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا  مبینہ طور پر راجستھان کے شہر اودے پور میں ایک شاندار ڈیسٹینیشن ویڈنگ کرنے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف جوڑے کی شادی 26 فروری 2026 کو راجستھان کے خوبصورت شہر اودے پور میں متوقع ہے۔

یاد رہے کہ شاہی محلات اور پرسکون جھیلوں کی وجہ سے اودے پور طویل عرصے سے مشہور شخصیات کی شادیوں کے لیے پسندیدہ مقام رہا ہے۔

اگرچہ جوڑے نے ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا، لیکن ان کی شادی سے متعلق کئی تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔  

پری ویڈنگ تقریبات

اطلاعات کے مطابق تقریبات کا آغاز 24 فروری سے ہوگا، جس میں دو دن روایتی رسومات ’سنگیت اور ہلدی‘ کے لیے مختص ہوں گے، جس کے بعد مرکزی شادی کی تقریب ہوگی۔

خاندانی روایات کے مطابق دونوں گھروں میں الگ الگ ابتدائی رسومات بھی ادا کی جاچکی ہیں۔

مہمانوں کی فہرست کیسی ہوگی؟

جنوبی فلم انڈسٹری کے بڑے ستارے ہونے کے باوجود وجے اور رشمیکا نے قریبی اور محدود تقریب کو ترجیح دی ہے۔

مزید پڑھیں

کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 

مہمانوں کی فہرست صرف قریبی رشتہ داروں اور چند خاص دوستوں تک محدود رکھی گئی ہے تاکہ تقریب سادہ مگر معنی خیز رہے۔

کیا کوئی خاص پابندیاں بھی ہوں گی؟

شادی کا سب سے زیادہ زیرِ بحث پہلو نو فون پالیسی ہے جس کے لیے اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی طرح مہمانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تقریب میں موبائل فون نہ لائیں تاکہ کوئی غیر مجاز تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر نہ پہنچ سکیں۔

یہاں تک کہ تقریب کور کرنے والی پروفیشنل ٹیم نے بھی مبینہ طور پر نان ڈسکلوژر ایگریمنٹ پر دستخط کیے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جوڑا اپنی نجی زندگی کو کمرشلائز نہیں کرنا چاہتا۔

کیا شادی کے بعد استقبالیہ ہوگا؟

اگرچہ اودے پور میں شادی محدود مہمانوں کے ساتھ ہوگی، لیکن ایک وائرل دعوت نامے کے مطابق 4 مارچ 2026 کو حیدرآباد میں ایک شاندار استقبالیہ رکھا جائے گا، جہاں فلمی دنیا کے مزید دوست اور ساتھی شرکت کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور کے سکس سنسز فورٹ برواڑہ میں شادی کی تھی۔ 

انتہائی خفیہ رکھی گئی اس شادی میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، اور  اس دوران کسی کو بھی موبائل فون لانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، کچھ وقت بعد جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام کے ذریعے شیئر کی تھیں۔ 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور وکی کوشل کے مطابق اودے پور شادی کی کی شادی

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق