سرپرست اعلیٰ جمعیت اہل حدیث کا کہنا ہے کہ دانشمندی کا تقاضا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ رہے، چیف جسٹس از خود کارروائی کے تحت عمران خان کے ساتھ بدسلوکی ، ملاقات نہ ہونے کا نوٹس لیں۔ اسلام ٹائمز ۔ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سرپرست اعلیٰ اور اے آر ڈی کے سابق سیکرٹری جنرل قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹر مراد سعید کا استعفیٰ بے وقت کی راگنی اور فضول اقدام ہے، لگتا ہے کہ تحریک انصاف کو پھر ورغلایا جا رہا ہے، جیسے پہلے خیبر پختونخواہ اور پنجاب اسمبلی تحلیل کر کے مشکلات پیدا کی گئی تھیں کہ اپنی آواز بلند کرنے کا پی ٹی آئی کے پاس کوئی فورم ہی موجود نہ تھا، دانش مندی اور حالات کا تقاضا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ استعفے کسی صورت دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا، سابق وزیر اعظم عمران خان کا علاج حکومت کی ذمہ داری ہے، اسے ہر صورت پورا کیا جانا چاہیے، اس حوالے سے ہسپتال منتقل کرنا اور طبی سہولیات دینا، اس کا استحقاق ہے اور حکومت کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا علاج سے کسی بھی قیدی یا شہری کو محروم نہیں کیا جا سکتا، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے، جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا عدلیہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس از خود کارروائی کے تحت عمران خان کے ساتھ بدسلوکی اور ملاقات نہ ہونے کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا افسوسناک بات ہے کہ عدلیہ بھی اپنا آئینی کردار حقیقی معنوں میں ادا نہیں کر رہی، عدلیہ کا حکومتی تیور دیکھ کر فیصلے کرنا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے، عدلیہ کو اپنی اتھارٹی منوانی چاہیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی نے کہا

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

  نوٹس متن  کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن