Daily Mumtaz:
2026-07-23@23:54:44 GMT

افطار تک توانائی برقرار رکھنے والی صحت مند غذا کونسی؟

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

افطار تک توانائی برقرار رکھنے والی صحت مند غذا کونسی؟

ماہِ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ماہرینِ غذائیت نے روزے کے دوران توانائی، ہائیڈریشن اور مجموعی صحت برقرار رکھنے کے لیے متوازن خوراک کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق درست غذائی انتخاب روزے داروں کو دن بھر متحرک رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سحری روزے کے دوران توانائی برقرار رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، سحری میں آہستہ ہضم ہونے والے پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس جیسے اوٹس، ہول ویٹ روٹی، براؤن چاول اور جو شامل کیے جائیں تاکہ خون میں شوگر کی سطح مستحکم رہے اور طویل وقت تک توانائی میسر ہو۔

انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ ان غذاؤں کے ساتھ معیاری پروٹین جیسے انڈے، دہی، دالیں، لوبیا اور گریاں شامل کی جائیں، جو مسلز کی مضبوطی برقرار رکھنے اور دیر تک پیٹ بھرے رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

کیا انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ واقعی وزن کم کرنے میں مؤثر ہے؟

ماہرین نے افطار سے سحری تک ایک سے 2 لیٹر پانی پینے کی تاکید بھی کی ہے جبکہ کھیرا، مالٹا اور دیگر پانی سے بھرپور پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کو بھی ضروری قرار دیا ہے تاکہ جسم میں پانی کی کمی سے بچا جا سکے۔

افطار کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ 1 یا 2 کھجور اور 1 گلاس پانی سے کھولنا مفید ہے، جس سے جسم کو فوری توانائی اور ضروری الیکٹرولائٹس حاصل ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق متوازن افطار میں آدھی پلیٹ سبزیوں پر مشتمل ہو، ایک چوتھائی حصہ پروٹین (چکن، مچھلی یا دال) اور باقی چوتھائی پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل ہونا چاہیے۔

ماہرین نے تلی ہوئی، زیادہ میٹھی اور پراسیسڈ غذاؤں سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ یہ بدہضمی اور توانائی میں اچانک کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ متوازن خوراک اور مناسب مقدار میں کھانا وزن کو متوازن رکھنے کے ساتھ مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے، دانش مندانہ غذائی انتخاب کے ذریعے روزے دار رمضان کے دوران توانائی سے بھرپور رہتے ہوئے عبادات پر توجہ مرکوز رکھ سکتے ہیں۔

ماہرین نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ہر فرد کی صحت اور جسمانی ضروریات مختلف ہوتی ہیں، اس لیے کسی بھی بڑی غذائی تبدیلی سے قبل ڈاکٹر یا مستند ڈائٹیشن سے مشورہ کرنا ضروری ہے، خصوصاً اگر کوئی شخص کسی بیماری یا طبی مسئلے کا شکار ہو۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: برقرار رکھنے دیا ہے

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • زباں فہمی289؛ میں بھی رانی، تُو بھی رانی........
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا