رمضان میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو برقرار رکھینگے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مصنوعی مہنگائی، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ماہِ صیام کے دوران اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مصنوعی مہنگائی، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ مارکیٹوں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں تین لاکھ اٹھائیس ہزار مستحق خاندانوں کو خصوصی رمضان پیکج فراہم کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد غریب اور کمزور طبقات کو مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھنا اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس پیکج کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے آٹھ رکنی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کے ذریعے مستحقین تک امداد پہنچائی جا رہی ہے، تاکہ حق دار افراد کو بروقت اور منصفانہ طریقے سے سہولت میسر آئے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران عوامی ریلیف کے اقدامات کو مزید مؤثر بنائے گی اور کسی بھی سطح پر غفلت یا بدانتظامی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر انہیں قیمتوں میں اضافے یا رمضان پیکج کی تقسیم سے متعلق کوئی شکایت ہو تو وہ وزیراعلیٰ شکایت سیل سے فوری طور پر رابطہ کریں، تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جاسکے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رمضان المبارک سرفراز بگٹی
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔