کراچی:سوئی سدرن گیس کا رمضان میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سوئی سدرن گیس کمپنی نے ماہِ رمضان المبارک کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان سوئی سدرن کے مطابق رمضان کے دوران صارفین کو روزانہ ساڑھے 19 گھنٹے بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔ شیڈول کے تحت رات 3 بجے سے اگلی شب 10 بج کر 30 منٹ تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رمضان میں 24 گھنٹوں میں سے صرف ساڑھے 4 گھنٹے گیس بند رکھی جائے گی، تاکہ سحر اور افطار کے اوقات میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
کمپنی حکام کے مطابق گیس فراہمی کا یہ انتظام خصوصی طور پر رمضان المبارک کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ گھریلو صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔