Nawaiwaqt:
2026-06-03@08:20:45 GMT

ایچ ای سی کی ہدایت: پاکستانی جامعات میں اے آئی کورس لازمی

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

ایچ ای سی کی ہدایت: پاکستانی جامعات میں اے آئی کورس لازمی

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی سرکاری اور نجی جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مشتمل تین کریڈٹ آورز کا لازمی کورس شامل کریں۔ یہ فیصلہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی تعلیمی اور ٹیکنالوجی منظرنامے کے تناظر میں کیا گیا ہے، جہاں اے آئی تعلیم، صحت، معیشت اور طرزِ حکمرانی سمیت مختلف شعبوں میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ جامعات کے سربراہوں کو لکھے گئے خط میں ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ اے آئی کی تعلیم محض اضافی سہولت نہیں بلکہ وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے، اور طلبہ کو ڈیجیٹل خواندگی، اخلاقی ذمہ داری، ڈیٹا پرائیویسی، شفافیت اور سماجی اثرات کے پہلوؤں کی عملی سمجھ دینا ناگزیر ہے تاکہ وہ عالمی معیار کے مطابق مہارتیں حاصل کر سکیں۔خط میں واضح کیا گیا ہے کہ جامعات یہ کورس بطور اختیاری مضمون، بین الشعبہ جاتی کورس یا پروگرام کے اندر معاون مضمون کے طور پر پیش کر سکتی ہیں، اور نصاب میں اے آئی کے بنیادی تصورات، مختلف شعبوں میں اطلاق، اخلاقی تقاضے، انصاف اور احتساب شامل کرنا لازم ہوگا، جبکہ جامعات کو پروگرام کی نوعیت کے مطابق مواد میں تخصیص کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ یہ کورس تعلیمی سیشن خزاں 2026 سے تمام ڈگری پروگرامز میں نافذ کیا جائے گا، جس کا مقصد پاکستانی طلبہ کو اے آئی سے ہم آہنگ دنیا میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانا اور قومی معیشت کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اے آئی

پڑھیں:

کراچی کی سڑکوں پر دلچسپ تبصرہ، شرمیلا فاروقی اور وسیم بادامی کے درمیان ہلکا پھلکا مکالمہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کی سڑکوں کی صورتحال پر ایک پروگرام کے دوران دلچسپ گفتگو دیکھنے میں آئی، جہاں میزبان وسیم بادامی، رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی اور بیرسٹر دانیال چوہدری نے سڑکوں کی حالت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

وسیم بادامی نے بیرسٹر دانیال چوہدری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، "شکر ہے کہ آپ کی گاڑی ہلی ہے تو دل کو تسلی پہنچی ہے کہ آپ گاڑی میں بیٹھے ہوئے موبائل پر ہی پروگرام میں شریک ہیں۔"

اس پر شرمیلا فاروقی نے جواب دیتے ہوئے کہا "بادامی صاحب! اگلا پروگرام میں اپنی گاڑی سے کروں گی اور آپ کے اسٹوڈیو تک گاڑی میں سفر کروں گی، پھر آپ دیکھیں گے کہ اس میں کتنے جمپ آتے ہیں۔"

بار ایسوسی ایشنز اور بار کونسلز کی ہڑتال کی کالیں غیر قانونی قرار

شرمیلا فاروقی کی اس بات پر وسیم بادامی نے مسکراتے ہوئے کہا "یہ نہیں ہو پائے گا،  شرمیلا! میں بھائیوں والا مشورہ دے رہا ہوں، یہ نہیں ہو پائے گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ "شفیع جان ہمارے دفتر آ چکے ہیں اور ان کی آنکھیں پھٹی ہوئی تھیں۔ وہ مجھے کہنے لگے کہ وسیم بھائی! آپ روزانہ ادھر آتے ہو۔ شرمیلا آپ کا فون تو کوئی نہیں چھینے گا کیونکہ آپ کے ساتھ گارڈز ہوں گے، لیکن گاڑی اتنی ہلے گی کہ آپ موبائل پر پروگرام میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔"

گفتگو میں شامل ہوتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا، "شرمیلا میری بہن ہیں، میں ان کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، لیکن کراچی سے جتنے بھی اراکین اسمبلی آتے ہیں وہ اپنے ساتھ کمر کے پیچھے رکھنے والے کُشن بھی لاتے ہیں۔"

سمرکیمپ سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب

انہوں نے مزید کہا "میں اس وقت اسلام آباد میں نہیں بلکہ راولپنڈی کی اندرونِ شہر سڑکوں پر ہوں، لیکن اگر کراچی کے اندرونی علاقوں میں جائیں تو شاید گاڑی کے آدھے ٹائر ہی واپس آئیں۔"

لائیو پروگرام میں دانیال چوہدری اپنی گاڑی میں سفر کرتے شامل ہوۓ تو وسیم بادامی نے پوچھ لیا اتنی دیر سے سفر کر رہے ہیں میں نے کوئی جھٹکا یا آپ کو ہلتے نہیں دیکھا پنجاب کی سڑک میں کوئی گڑھا وغیرہ نہیں ہوتا پھر جو کچھ باتیں ہوئیں آپ نے شرمیلہ کی شرم اور فاروقی الگ الگ دیکھنی ہے۔۔۔۔ pic.twitter.com/ozcP0ATAQv

— Zafar Shirazi ???????? (@ZafarShirazi7) June 2, 2026

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی کی سڑکوں پر دلچسپ تبصرہ، شرمیلا فاروقی اور وسیم بادامی کے درمیان ہلکا پھلکا مکالمہ
  • وزیر تعلیم پنجاب کا سمر کیمپ کے حوالے سے حکومتی ہدایت پر عملدرآمد نہ کرنے کا نوٹس
  • بلوچستان میں بیرونی فنڈنگ، بھارت کے مبینہ کردار اور انسانی حقوق کی رپورٹس پر سنگین سوالات
  • اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ‘ بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات
  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟