نام نہاد شائننگ انڈیا کی اے آئی سمٹ عالمی سطح پر رسوائی کی علامت بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) نام نہاد شائننگ انڈیا کی اے آئی سمٹ عالمی سطح پر رسوائی کی علامت بن گئی، جہاں چین میں تیار کردہ روبوٹک ڈاگ کو اپنا پراڈکٹ قرار دینے پر بھارتی یونیورسٹی کو شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔
ہزیمت کے بعد بھارتی حکومت کو مجبوراً گالگوٹیا یونیورسٹی سے اے آئی سمٹ میں قائم اسٹال خالی کروانا پڑ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارت کی گالگوٹیا یونیورسٹی کو مرکزی اے آئی سمٹ میں اپنا اسٹال بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
رائٹرز کے مطابق بھارتی یونیورسٹی کی ایک پروفیسر نے سمٹ کے دوران چینی ساختہ روبوٹک ڈاگ کو اپنی یونیورسٹی کی ایجاد قرار دیا تھا۔ یہ جھوٹا دعویٰ سامنے آنے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت کو دنیا بھر سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں منعقدہ اے آئی سمٹ کے دوران بدانتظامی، سلو انٹرنیٹ اور مختلف اسٹالز سے مصنوعات کی چوری کے متعدد واقعات بھی رپورٹ ہوئے، جس سے بھارتی انتظامات پر سنگین سوالات اٹھ گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اے آئی سمٹ بھارت کے لیے گلے کی ہڈی بن گئی ہے، جس نے اس کے میک ان انڈیا بیانیے کو بے نقاب کر دیا۔ ان کے مطابق بھارت کی نام نہاد ترقی، جدت اور ٹیکنالوجی محض دعووں، تشہیر اور جھوٹے بیانات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
https://mnews.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اے آئی سمٹ کے مطابق
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :