بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی مالی امداد میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی مالی امداد میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے رمضان المبارک کے موقع پر مستحق خواتین کے لیے مالی امداد میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی آئی ایس پی نے سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کیا ۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ سہ ماہی مالی امداد جو پہلے 13 ہزار 500 روپے تھی، اب بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔
اس فیصلے کا مقصد مہنگائی کے پیش نظر کم آمدنی والے گھرانوں کو اضافی سہارا فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔
حکام کے مطابق اسی پیکیج کے تحت بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام کے وظائف میں بھی 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس سے مستفید خاندانوں کو بچوں کی تعلیم اور غذائی ضروریات میں مدد ملے گی۔
دریں اثنا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیئرپرسن روبینہ خالد کی زیر صدارت ایک براہِ راست ای کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں مستحقین کی شکایات اور مسائل سنے گئے۔
اس موقع پر چیئرپرسن نے مستحق خواتین کو ہدایت کی کہ جنہوں نے ڈیجیٹل والٹ کے لیے مفت سم حاصل نہیں کی، وہ فوری طور پر قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے رابطہ کریں تاکہ ادائیگیوں کا نظام مزید شفاف اور آسان بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مستحق خاندانوں کو باعزت اور بروقت مالی معاونت کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد؛ امام بارگاہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو امدادی رقوم کے چیکس تقسیم اسلام آباد؛ امام بارگاہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو امدادی رقوم کے چیکس تقسیم نیٹ میٹرنگ سے متعلق وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ پی ایچ ایف کے صدر عہدے سے مستعفی، ہاکی ٹیم کے کپتان پر پابندی لگاگئے ازبکستان سے پاکستان برآمدات: ازبکستان ایئرویز کی پروازوں کے ذریعے تیز اور محفوظ کارگو ترسیل اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاونڈیشن کی نشاندہی ،بغیر دستاویزات کے پاکستانیوں کو قانونی حیثیت دلانے کےلئے حکومت متحرک لڑائی جھگڑا و احتجاج کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظورCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مستحق خواتین مالی امداد
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔