City 42:
2026-07-23@23:28:41 GMT

رمضان المبارک: بینظیر انکم سپورٹ کی رقم میں اضافے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

ویب ڈیسک : رمضان المبارک کی آمد کی خوشی میں بے نظیر انکم سپورٹ صارفین کی رقم میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ سینیٹر روبینہ خالد نے ماہ صیام کی آمد پر مستحق خواتین کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے سہ ماہی قسط 13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی۔

بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں لائیو ای کچہری کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ بے نظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر پابندی عائد

انہوں نے بتایا کہ اس اضافے کے بعد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو اب 13 ہزار 500 روپے کے بجائے 14 ہزار 500 روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔

سربراہ بی آئی ایس پی کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بے نظیر تعلیمی وظائف اور بے نظیر نشوونما پروگرام کی رقوم میں بھی 500 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ماؤں اور بچوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سینیٹر روبیہ خالد نے کہا کہ مستحق خواتین بے نظیر انکم سپورٹ کی مکمل رقم وصول کریں اور کسی بھی قسم کی کٹوتی کو برداشت نہ کیا جائے، کسی بھی شکایات کی صورت میں بی آئی ایس پی ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کریں یا بی آئی ایس پی کے قریبی دفتر سے رجوع کریں۔ 

 برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بے نظیر انکم سپورٹ بی آئی ایس پی ہزار 500 روپے

پڑھیں:

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا

لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا