رمضان المبارک میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اوقاتِ کار
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
رمضان المبارک میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دفتری اوقاتِ کار جاری کر دیے گئے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے۔
رمضان المبارک میں اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کو دفتری اوقات 9 بجے صبح سے 2 بجے دوپہر تک ہوں گے۔
دوسری جانب آج زکوٰۃ کٹوتی کے لیے بینک عوامی لین دین نہیں کر رہے۔
ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ نے رواں سال زکوٰۃ کا نصاب 5 لاکھ 3529 روپے مقرر کیا ہے۔
آج تمام سیونگ اکاؤنٹس اور نفع نقصان کے شراکت دار اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کاٹی جائے گی، ان اکاؤنٹس پر ڈھائی فیصد زکوٰۃ کی کٹوتی ہو گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :