صاحبزادہ فرحان کی تاریخی سنچری، نمیبیا کو شکست دے کر پاکستان سپر ایٹ مرحلے میں
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں پاکستان نے نمیبیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 102 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے اس میچ میں قومی ٹیم نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں شاندار برتری کا مظاہرہ کیا۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ثابت ہوا۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ اور پراعتماد انداز اپناتے ہوئے ناقابل شکست سنچری اسکور کی اور مقررہ 20 اوورز میں ٹیم کو 199 رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ان کی 100 رنز کی اننگز نہ صرف ان کے کیریئر کی پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل سنچری تھی بلکہ انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں بھی شامل کر گئی۔
شاداب خان نے بھی 36 رنز کی مفید اننگز کھیل کر اسکور کو مضبوط بنیاد فراہم کی، جبکہ کپتان سلمان علی آغا نے 38 رنز کا اضافہ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی۔ پاکستانی بولرز نے نپی تلی لائن اور لینتھ کے ذریعے حریف کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ 16ویں اوور تک آٹھ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے اور اسکور 96 تک محدود تھا۔ بعد ازاں پوری ٹیم 17ویں اوور میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
عثمان طارق نے 4 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نواز اور سلمان مرزا نے بھی ایک ایک وکٹ لے کر فتح میں حصہ ڈالا۔
اس شاندار کامیابی کے بعد پاکستان نے نہ صرف اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی بلکہ اپنی فارم اور اعتماد کا بھی بھرپور اظہار کیا۔ شائقین کا کہنا ہے کہ اگر یہی تسلسل برقرار رہا تو قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں مزید بڑی کامیابیاں سمیٹ سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند