وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے خبروں کی سخت تردید
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا میں سامنے آنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کسی ڈیل یا رعایت پر بات ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی رہائی ممکن بنانے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ رائے عامہ
وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ عمران خان کے حوالے سے نا کوئی ڈیل ہے اور نا ہی کوئی ڈھیل، کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی میڈیا میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید
عمران خان کے حوالے سے نا کوئی ڈیل ہے اور نا ہی کوئی ڈھیل ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات
عمران خان کو کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات
عمران…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 18, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں اور رعایت کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے جیل سے باہر آنے سے انکار کیوں کیا؟ رانا ثنا نے وجہ بتادی
وفاقی وزیر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا یہ بیان اب تک ہزاروں صارفین دیکھ اور شیئر کرچکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بانی پی ٹی آئی ڈیل اور ڈھیل عمران خان وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی ڈیل اور ڈھیل وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے اللہ تارڑ
پڑھیں:
ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔