عمران خان کی رہائی کے بعد ’رہائی فورس‘ ختم کردی جائے گی، شفیع جان
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: شفیع جان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے بعد قائم کی جانے والی ’رہائی فورس‘ کو ختم کردیا جائے گا اور یہ کوئی سیاسی ونگ نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فورس کا مقصد صرف مخصوص حالات میں اسٹریٹ موومنٹ کو منظم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاجی حکمت عملی کے حوالے سے نئی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور رمضان المبارک کے بعد دوبارہ سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس فورس میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ رکنیت اور حلف کا طریقہ کار ہوگا۔
شفیع جان نے مزید کہا کہ ’رہائی فورس‘ اسٹریٹ موومنٹ کے تحت قائم کی جائے گی اور اس میں کوئی بھی شخص شامل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ یہ کوئی مستقل یا سیاسی ڈھانچہ ہوگا اور کہا کہ عمران خان کی رہائی کے بعد اس فورس کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے فورس بنانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اس معاملے پر سیاسی حلقوں میں بحث جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی رہائی کے کے بعد
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔