اسرائیلی جنرل کو اعزاز دیے جانے کے بعد معروف ہدایتکارہ کا ایوارڈ لینے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
معروف فلم ہدایتکارہ کاؤتر بن ہانیہ نے اپنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ کے لیے سینما فار پیس گالا میں دیا جانے والا ’سب سے قیمتی فلم‘ کا ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔
تقریب میں اپنے خطاب میں بن ہانیہ نے کہا کہ ’میں شکر گزاری سے زیادہ ذمہ داری محسوس کرتی ہوں‘ اور اس بات پر زور دیا کہ ان کی فلم کی پہچان جو چھ سالہ ہند رجب کی اسرائیلی ٹینک فائر سے ہونے والی المناک موت پر مبنی ہے جو غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدت کو اجاگر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر مبنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘، ’یہ صرف کہانی نہیں تاریخ ہے‘
انہوں نے کہا کہ ہند کے ساتھ جو ہوا وہ نسل کشی کا حصہ ہے۔ اور آج رات برلن میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اس نسل کشی کو سیاسی تحفظ دیا، شہری ہلاکتوں کو خود دفاع یا پیچیدہ حالات کے طور پر پیش کر کے اور احتجاج کرنے والوں کی توہین کی ہے۔
تقریب میں ہلیری کلنٹن اور کیون اسپیسی سمیت کئی بین الاقوامی شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر میجر جنرل نوم ٹیبون، سابق اسرائیلی دفاعی فورسز کے کمانڈر کو بھی اعزازی ایوارڈ دیا گیا اور ان کی فلم ’دی روڈ بیٹ وین اس‘ کو ’انصاف‘ کے زمرے میں سب سے قیمتی فلم کے اعزاز سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بریڈ پٹ، واکین فینکس اور رونی مارا کی غزہ پر مبنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ میں شمولیت
بن ہانیہ نے کہا ’امن صرف تشدد پر خوشبو چھڑکنے جیسا نہیں ہونا چاہیے۔ انصاف کا مطلب ہے جوابدہی اور جوابدہی کے بغیر امن ممکن نہیں‘۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایوارڈ نہیں لے سکتیں کیونکہ اسرائیلی فوج نے ہند رجب اور اس کے خاندان سمیت دو پیرامیڈکس کو بھی مار دیا اور عالمی ادارے اس میں ملوث ہیں۔
ان کی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے ہند کو بچانے کے لیے کس حد تک کوششیں کیں۔ فلم وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سلور لائن ایوارڈ جیت چکی ہے اور اسے گولڈن گلوبز اور اکیڈمی ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایوارڈ یافتہ فلسطینی صحافی بسان عودہ کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بحال
دوسری جانب برلن میں 80 سے زائد معروف فلم ورکرز جن میں مارک رفللو، ٹلڈا سوئٹن اور جیویر بارڈیم شامل ہیں نے فیسٹیول پر فلسطینی مخالف نسل پرستی اور غزہ پر اسرائیل کے حملوں پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔ مشہور مصنفہ اروندھتی رائے نے بھی فیسٹیول سے دستبرداری اختیار کر دی تھی جب جیوری کے صدر نے کہا کہ ’سینما کو سیاست سے دور رہنا چاہیے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
جد ہ (خالد نواز چیمہ )قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کے عہدے پر اہم انتظامی تبدیلی عمل میں آ گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کو ڈپٹی قونصل جنرل، جدہ تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔
محترمہ فرینہ ارشد ایک سینئر اور تجربہ کار کیریئر سفارت کار ہیں، جنہیں سفارتی خدمات کا پندرہ سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم سفارتی اور انتظامی ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے باعث وزارتِ خارجہ کے ممتاز افسران میں شمار ہوتی ہیں۔
قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا گیا ہے۔ قونصل خانے نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کو مزید مثر، تیز رفتار اور عوام دوست بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔
دوسری جانب، سابق ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار النسا کو فوری طور پر پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت، قونصلر امور اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا۔
واضح رہے کہ قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کا منصب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس عہدے پر تعینات افسر سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی، کمیونٹی ویلفیئر، عوامی رابطوں اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ اگلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم