2026-06-02@21:08:43 GMT
تلاش کی گنتی: 6208

«پی ٹی آئی کی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجا اور اسد قیصر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج صرف ون پوائنٹ ایجنڈا دہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ دہشتگردی ایک ناسور ہے اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے 14 نکات پر عملدرآمد کرایا جائے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف خیبرپختونخوا کی حکومت...
    نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دیدی اور فیصلہ حکومت کو بھجوادیا، بجلی کی قیمت میں62 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق صارفین کے نرخوں کی سالانہ نظرِثانی یکم جنوری سے موثر ہونی ہے، جنوری 2025 سے دسمبر2025 تک صارفین کے نرخوں پر نظر ثانی کی، ٹیرف حکومت کو یکساں نرخ کی درخواست دائرکرنے کیلئے ارسال کردیئے گئے۔سال 2026 کیلئے قومی اوسط نرخِ بجلی 33 روپے 38پیسے فی یونٹ مقررکیا گیا، جو پہلے سیمقررہ 34 روپے فی یونٹ کے مقابلے میں 62 پیسے فی یونٹ کم ہے۔ 2026 کیلئے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی مجموعی مالی ضرورت کا تخمینہ 3379 ارب روپے لگایا گیا۔دوسری جانب نومبر کے ایف سی اے کی مد میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واٹس ایپ آج کے دور میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا میسجنگ پلیٹ فارم ہے، مگر حالیہ دنوں میں اس کے صارفین کو ہیکنگ اور ڈیٹا ضائع ہونے کے متعدد واقعات نے تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ایسے میں صارفین اکثر یہ نہیں جان پاتے کہ ہیکنگ یا غیر مجاز رسائی کی صورت میں اپنا اکاؤنٹ کس طرح دوبارہ حاصل کیا جائے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے لیے مفصل رہنمائی جاری کی ہے تاکہ وہ چند آسان اقدامات کے ذریعے اپنے اکاؤنٹس کو محفوظ اور فعال بنا سکیں۔پی ٹی اے کی ہدایات کے مطابق سب سے پہلا قدم یہ ہے کہ فون نمبر کو دوبارہ واٹس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت ہو رہی ہے، جہاں لیگ میں توسیع کے سلسلے میں 2 نئی ٹیموں کی نیلامی آج اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے۔یہ نیلامی جناح کنونشن سینٹر میں ہوگی، جس کا باقاعدہ آغاز شام 4 بج کر 15 منٹ پر کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ پی ایس ایل میں بیک وقت دو نئی فرنچائزز شامل کی جا رہی ہیں۔پی سی بی حکام کے مطابق نیلامی کے بعد پی ایس ایل سیزن 11 میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہو جائے گی، جس سے لیگ کے دائرہ کار اور تجارتی اہمیت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ نیلامی...
    ایچ بی ایل پی ایس ایل میں توسیع کے سلسلے میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی آج اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ نیلامی جناح کنونشن سینٹر میں ہوگی جس کا باقاعدہ آغاز شام 4 بج کر 15 منٹ پر کیا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار لیگ میں دو نئی فرنچائزز شامل کی جا رہی ہیں جس کے بعد پی ایس ایل سیزن 11 میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہو جائے گی۔ نیلامی کا عمل براہِ راست پی سی بی اور پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینلز، ٹیپ میڈ، تماشا اور پی سی بی لائیو (یوکے) پر دکھایا جائے گا جبکہ اے اسپورٹس، جیو اسپورٹس،...
    پی ٹی آئی وفد اور سپیکر ملاقات پر قومی اسمبلی ترجمان کی وضاحت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) قومی اسمبلی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ آج تحریک انصاف کے کسی بھی وفد کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات شیڈول نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اس وقت اسلام آباد میں موجود نہیں ہیں۔ترجمان قومی اسمبلی نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سے متعلق کسی بھی خبر کی اشاعت سے قبل مستند ذرائع سے تصدیق کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کا میڈیا سیکرٹریٹ سپیکر قومی اسمبلی کی مصروفیات اور مصدقہ معلومات کے حوالے سے ہر وقت...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کے اضافے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا جناح کنونشن سینٹر رنگ برنگی روشنیوں سے چمک اٹھا ہے۔ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی بولی لگنے میں چند ہی گھنٹے باقی ہیں جس کے لیے ریہرسلز مکمل کرلی گئی ہیں۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی منفرد انداز میں نیلامی میں شریک ہوں گے۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں نیلامی کی تقریب کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر میڈیا عامر میر، ڈائریکٹر کمرشل علی عدنان زیدی اور چیف فنانشل آفیسر پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مربوط اور فیصلہ کن سہولت کاری کے نتیجے میں پاکستان کے توانائی کے شعبے میں خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  نئی پیش رفت کے نتیجے میں صنعتی ترقی کو نئی رفتار ملنے کی توقع ہے۔ نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان نے شیخوپورہ میں 220 کلو واٹ قائداعظم بزنس پارک گرڈ اسٹیشن کو کامیابی سے فعال کر دیا ہے، جو ملک کے صنعتی ڈھانچے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔یہ منصوبہ شیخوپورہ اسپیشل اکنامک زون میں قائم بڑے صنعتی صارفین کی بڑھتی ہوئی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔ 4 ارب...
    ایس آئی ایف سی کی فیصلہ کن اور مؤثر قیادت کی بدولت توانائی کے بڑے منصوبے پاکستان کی صنعتی ترقی کو نئی جہت فراہم کر رہے ہیں۔ نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے شیخوپورہ میں 220 کلو واٹ قائداعظم بزنس پارک گرڈ اسٹیشن کو کامیابی سے فعال کر دیا۔ یہ پیش رفت شیخوپورہ اسپیشل اکنامک زون میں قائم بڑے صنعتی صارفین کے توانائی تقاضوں کی تکمیل کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے۔ چار ارب روپے سے زائد لاگت سے مکمل یہ منصوبہ صنعتی صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کر کے معاشی سرگرمیوں کو تقویت دے گا۔ یہ منصوبہ ملک کا پہلا گرڈ اسٹیشن ہے جو خصوصی طور پر اسپیشل اکنامک زون کے لیے کمیشن کیا گیا...
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ مذاکرات کے حق میں ہوں۔ اس میں پی ٹی آئی ہونی چاہئے۔ پی ٹی آئی والے محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس کے ذریعے مذاکرات چاہتے ہیں۔ میرے علم میں مائنس ون سے متعلق کوئی چیز نہیں۔ خیبر پی کے حکومت وکٹ کے دونوں سائیڈ پر کھیل رہی ہے۔ دہشتگردوں کو بھی ناراض نہیں کرنا چاہتی اور حکومتی مزے بھی لینا چاہتی ہے۔ اگر خیبر پی کے حکومت دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں فوج کے ساتھ کھڑی ہو توآپریشن کے اچھے نتائج نکلیں گے۔ یہ شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جنازوں میں شرکت سے گریز کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی مستقبل میں...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی زیادہ سے زیادہ ٹوئٹس اور بیانات دے سکتی ہے، لیکن عملی طور پر 8 فروری کو ہڑتال کرنے کی سکت نہیں رکھتی، اس لیے تحریک انصاف پہیہ جام ہڑتال کی کال دے کر اپنا شوق پورا کر لے۔ مزید پڑھیں: کوئی بامعنی مذاکرات کرنا چاہے گا تو عمران خان سے مشاورت کریں گے، پی ٹی آئی کا حکومتی پیشکش پر جواب ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہاکہ اگر عمران خان...
    پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کل اسلام آباد میں ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ایچ بی ایل پی ایس ایل میں توسیع کے سلسلے میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی کل اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ نیلامی جناح کنونشن سینٹر میں ہوگی جس کا باقاعدہ آغاز شام 4 بج کر 15 منٹ پر کیا جائے گا۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار لیگ میں دو نئی فرنچائزز شامل کی جا رہی ہیں جس کے بعد پی ایس ایل سیزن 11 میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہو جائے گی۔ نیلامی کا عمل براہِ راست پی سی بی اور پی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایچ بی ایل پی ایس ایل میں توسیع کے سلسلے میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی کل اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ نیلامی جناح کنونشن سینٹر میں ہوگی جس کا باقاعدہ آغاز شام 4 بج کر 15 منٹ پر کیا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار لیگ میں دو نئی فرنچائزز شامل کی جا رہی ہیں جس کے بعد پی ایس ایل سیزن 11 میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہو جائے گی۔ نیلامی کا عمل براہِ راست پی سی بی اور پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینلز، ٹیپ میڈ، تماشا اور پی سی بی لائیو (یوکے) پر دکھایا جائے گا جبکہ اے اسپورٹس،...
    اسپین کی فٹ بال ٹیم ریئل کلُب ڈپوارٹو مايورکا کے کچھ کھلاڑیوں نے حال ہی میں میچ کے لیے اسٹیڈیم پہنچتے وقت ایسے سرمئی نائیکی ٹریک سوٹس پہنے جو وینزویلا کے صدر نِکولس مادورو کی گرفتاری کے وقت وائرل ہونے والے لباس سے بہت مشابہ تھے۔ مادورو کی تصاویر، جو انہیں امریکی افواج کی طرف سے گرفتار کیے جانے کے دوران دیکھی گئیں، سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی اور بحث کا باعث بن گئیں، خاص طور پر ان کے ہاتھوں میں ہاتھکڑیاں، آنکھوں پر پٹی اور گرے نائیکی ٹریک سوٹ نے لوگوں کی توجہ کھینچی۔ مايورکا کے کھلاڑیوں نے بھی یہی سرمئی ٹریک سوٹ  پہن رکھا تھا جس پر کلب کا لوگو بھی موجود تھا، سوشل میڈیا صارفین نے...
    اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حالیہ سیاسی فیصلوں پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی بڑی سیاسی جماعت ہونے کے باوجود اپوزیشن لیڈر کسی اور جماعت کو دے دیا گیا جو خود کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ عوام میں یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر فیصلے مشاورت کے بجائے محدود دائرے میں ہو رہے ہیں، کیا حالیہ عرصے میں پارٹی کی جانب سے کوئی ایک بھی بڑا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے؟...
    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بات اگر پانچ بڑوں کی ملاقات تک آ گئی ہے تو اسے نہ ہی سمجھا جائے۔ پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے کے موقع پر داہگل ناکا اڈیالا روڈ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ مذاکرات کی بات اگر پانچ بڑوں کی ملاقات تک آ گئی ہے تو اسے نہ ہی سمجھا جائے کیونکہ نہ پانچ بڑے ملاقات کر سکتے ہیں اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ملاقاتیں ہی نہیں کرنے دی جاتیں تو مذاکرات کیسے ہوں گے؟۔ ہم ہر منگل کو آتے...
    فائل فوٹو رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اپوزیشن لیڈر کسی اور کو نامزد کردیا۔ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ کس طرح کے فیصلے ہو رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کوئی ایک بھی فیصلہ ٹھیک کیا گیا ہے؟
      بنگلہ دیش کی سیاست میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے سابق سینئر رہنما میر ارشد الحق نے باضابطہ طور پر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: اسلامی جماعتوں کا انتخابی اتحاد سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بحران کا شکار وی نیوز کے مطابق نیشنل سٹیزن پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سابق جوائنٹ ممبر سیکریٹری اور چٹاگانگ سٹی یونٹ کے چیف کوآرڈینیٹر میر ارشد الحق نے بی این پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ بدھ کی سہ پہر انہوں نے ڈھاکا کے علاقے گلشن میں واقع پارٹی چیئرپرسن کے دفتر میں بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان سے ملاقات کی۔...
    ایک 77 سالہ بھارتی ریٹائرڈ شہری کو چیٹ جی پی ٹی کے الرٹ نے اس وقت مزید مالی نقصان سے بچا لیا جب وہ اسٹاک مارکیٹ میں جعلی سرمایہ کاری اسکیم کا شکار ہوا اور اسے 67.10 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ رپورٹس کے مطابق نومبر 2025 میں متاثرہ شخص سے کچھ افراد نے خود کو آئی آئی ایف ایل ویلتھ مینجمنٹ کے نمائندے ظاہر کیا اور اسے ’پری-IPO الاٹمنٹس میں مدد‘ فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ متاثرہ شخص کو معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد 5 لاکھ روپے کی ابتدائی رقم جمع کروانے کے لیے کہا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی صارفین کیا تلاش کرتے ہیں؟ اوپن اے آئی کا بڑا انکشاف بعد ازاں اسے بتایا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان تیزی سے خطے میں جدید ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور ڈیجیٹل معیشت کا ایک مضبوط اور ابھرتا ہوا مرکز بن کر سامنے آ رہا ہے، جہاں جدت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے نئے دروازے کھل رہے ہیں۔اسی سلسلے میں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے، جو 17 سے 19 جنوری تک لاہور میں منعقد ہوگا۔ اس بین الاقوامی ایونٹ کو پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی سیکٹر کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جہاں پہلی مرتبہ ملک کا مکمل آئی ٹی، ٹیک، اسٹارٹ اپ اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم ایک ہی عالمی پلیٹ فارم پر یکجا ہوگا۔3 روزہ نمائش میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندگان، پالیسی...
    سٹی42: لاہور یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے اور تاحال ہوش میں نہیں آئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فاطمہ، آبائی علاقے نارنگ منڈی کی رہائشی، احمد نامی نوجوان کو پسند کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ تاہم اہلخانہ اس شادی کے حق میں نہیں تھے اور طالبہ کو اپنی پڑھائی جاری رکھنے پر زور دے رہے تھے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کے خلاف الیکشن پٹیشن، تفصیلی فیصلہ جاری ذرائع کے مطابق شادی نہ ہونے کی وجہ سے دلبراشتہ ہو کر طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی۔ طالبہ کی آخری فون کال بھی احمد کے ساتھ تھی، جس کے بعد اس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں جدید فائیو جی سروس کے آغاز کا عمل ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگیا، وفاقی کابینہ کی فائیو جی سے متعلق سمری منظوری کے باوجود تاحال پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو موصول نہیں ہو سکی، جس کے باعث فائیو جی نیلامی اور لانچ کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 دسمبر 2025 کو وفاقی کابینہ نے فائیو جی سمری کی منظوری دی تھی تاہم باضابطہ طور پر پی ٹی اے کو پالیسی ڈائریکٹیو کی صورت میں ارسال نہیں کی گئی، سمری منظوری کے بعد اس میں رد و بدل کا امکان موجود ہوتا...
    اسلام آباد: ملک میں سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کیلیے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنانے 5بڑے اسٹیک ہولڈرز کی ملاقات کی تجویز دی ہے تاہم مبصرین کے مطابق اس ملاقات یا پی ٹی آئی سے مذاکرات کا فوری کوئی امکان نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا موجودہ سیاسی حالات میں یہ ملاقات ممکن نہیں، فریقین میں بداعتمادی پائی جاتی ہے، جبکہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے بامقصد مذاکرات پر آمادگی میں رکاوٹیں حائل ہیں۔ سینئر صحافی مظہر عباس نے کہا یہ تجویز محض سیاسی بیان بازی ہے۔ مذاکرات شروع کرنے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اس سے قبل بحالی اعتماد کے اقدامات ضروری ہیں جن میں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف اتفاق رائے کیلئے پس پردہ بہت کوشش ہو چکی ہے۔ اتفاق رائے کی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ تحریک انصاف اور خیبر پی کے حکومت ہے۔ دہشتگردی کے ثبوت اور شواہد سامنے رکھے گئے ہیں۔ پشاور میں سیف سٹی منصوبہ آدھا بھی نہیں بن سکا ہے۔ بارہ‘ تیرہ سال سے پی ٹی آئی کا ایک ہی مؤقف ہے۔ پی ٹی آئی جان بوجھ کر عام آدمی کو کنفیوژ کرنے کا ماحول پیدا کرتی ہے۔ سہیل آفریدی این ایف سی اجلاس میں آتے ہیں۔ دہشتگردی پر اجلاس میں نہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی کے دورے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں جلسے کی اجازت کیلیے درخواست دیدی۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورے کے دوران پی ٹی آئی نے کراچی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تحریک انصاف نے عوامی جلسے کی اجازت کے لیے درخواست بھی دے دی ہے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر اور سیکرٹری جنرل ارسلان خالد نے ڈی سی ایسٹ کو خط ارسال کردیا۔بتایا گیا ہے کہ خط میں کراچی میں عوامی جلسے کے انعقاد کی اجازت طلب کی گئی، پاکستان تحریک انصاف نے مزار قائد سے متصل باغ جناح میں عوامی جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260107-01-25 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے لیڈر نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لیکر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی آفر کی لیکن ہمیں اندازہ ہے کہ عمران خان مذاکرات نہیں چاہتے۔ رپورٹ کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کا طریقہ کار طے کیا، طریقہ کار طے کیا کہ ملاقات کے بعد سیاسی سرگرمیاں نہیں ہوں گی، ملاقات کے بعد ہلہ گلہ کا ماحول ہوتا ہے، پریس کانفرنس ہوتی ہے، لڑائیاں بھی ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجا نے عدالت کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260107-01-20 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بات اگر 5بڑوں کی ملاقات تک آ گئی ہے تو اسے نہ ہی سمجھا جائے، حالات معمول پر لانے کی بھاری قیمت مانگی جا رہی ہے،ملاقاتوں کو متنازع بنا کر بات کیسے آگے بڑھے گی؟8 فروری کو ملک بھرمیں ہڑتال ہو گی جبکہ حکومت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ 5 بڑوں میں مینڈیٹ صرف عمران خان کے پاس ہے، نواز و شہباز بااختیار نہیںاسٹیبلشمنٹ کے تابع ہیں، اسٹریٹ موومنٹ بڑی عوامی تحریک بن چکی ۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے کے موقع پر داہگل ناکا اڈیالا روڈ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے دیا گیا دھرنا پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے دھرنا شرکاء کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ منگل کو بانی پی ٹی آئی کی فیملی ممبران کی ان سے ملاقات کروائی جائے گی۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی سمیت تمام رہنما دھرنا ختم کر کے واپس روانہ ہو گئے۔ مزید پڑھیں عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر بانی پی ٹی آئی  کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا  دے دیا اڈیالہ جیل کے قریب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا، پولیس ایکشن پر بیشتر کارکنان منتشر اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) اے ایس ایکس اور نیسڈیک پر لسٹڈ امریکہ میں قائم کان کنی اور معدنیات کی تلاش و ترقیاتی کمپنی نووا منرلز لمیٹڈ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سے اینٹیمنی کے حصول کے ممکنہ ذرائع سے متعلق بات چیت فی الحال ابتدائی اور تحقیقی مرحلے میں ہے۔یہ وضاحت اس کے بعد سامنے آئی ہے کہ میڈیا رپورٹس میں کمپنی کی جانب سے پاکستانی اینٹیمنی حاصل کرنے کے انتظامات کا ذکر کیا گیا تھا۔ نووا منرلز نے اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا کہ اینٹیمنی کانسٹریٹ کے حصول سے متعلق ابتدائی بات چیت صرف ٹیسٹنگ کے مقاصد کے لیے کی گئی ہے اور تمام گفتگو تحقیقی نوعیت کی ہے۔ کمپنی نے مزید کہا کہ سال 2026 میں...
    راولپنڈی: سنگین  اور دہشت گردی کے مقدمات میں پولیس تفتیشی ٹیمیں چالان پیش کرنے میں مکمل ناکام  ہو گئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سنگین مقدمات کے چالان پیش کرنے میں تاخیر کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی، ڈی آئی جی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی خالد ہمدانی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا۔ علاوہ ازیں ڈی پی او اٹک ،ڈی پی او مری اور چکوال کو بھی شوکاز نوٹس   کیے گئے۔عدالت نے  نوٹسز کے ذریعے افسران کو عدالت طلب کرتے ہوئے سوال کیا کہ چالان بروقت کیوں پیش نہیں کیے جاتے؟۔ تمام افسران کو 10 جنوری کو صبح...
    ( سٹی 42) بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے،فیکٹری ناکے پر علیمہ خان اور کارکنان کا دھرنا جاری ہے۔ ملک میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ  نے دھرنا دیا ہوا ہے اور   علیمہ خان اور دیگر خواتین لنگر تناول کر رہی ہیں، فیکٹری ناکے پر پھلوں اور  مالٹوں کی پیٹاں پہنچ گئیں ہیں، علیمہ خان  نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں میں بھی پھلوں کا بانٹا۔ گیس صارفین کے لیے اچھی خبر،گیس مہنگی نہیں ہوگی پختونخوا  ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی اور سربراہ مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) علامہ راجہ ناصر عباس بھی دھرنے میں...
    وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز کراچی (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے کراچی دورے پر پی ٹی آئی نے جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی نے عوامی جلسے کی اجازت مانگ لی ہے، اس بارے میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر اور سیکرٹری جنرل ارسلان خالد نے ڈی سی ایسٹ کو خط ارسال کر دیا ہے۔ خط میں کراچی میں عوامی جلسے کے انعقاد کی اجازت طلب کی گئی، پاکستان تحریک انصاف نے مزار قائد سے متصل باغ جناح میں عوامی جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے عوامی جلسے کی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ کراچی کے دوران مزار قائد پر جلسے کی اجازت طلب کرلی۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو مزار قائد پر جلسے کے لیے خط لکھا۔ کراچی جلسہ کی اجازت ؟؟؟ پی ٹی آئی کراچی نے ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کو مزار قائد پر جلسہ کی اجازت کے لیے درخواست جمع کرائی۔۔۔#سٹریٹ_موومنٹ_کی_تیاری_پکڑیں#اڈیالہ_کے_باہر_دس_ہزار#اڈیالہ_پہنچو_خان_کی_خاطر pic.twitter.com/f8QVkady4v — PTI کراچی والا (@imshoaibpti) January 6, 2026 خط میں راجا اظہر نے بتایا کہ 11 جنوری کو سہیل آفریدی جلسہ خطاب کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے اجازت دی جائے۔ راجا اظہر نے خط میں یقین دہانی کرائی کہ پی...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے رہنماؤں اور کارکنان کو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، محمود مولوی اور عمران اسماعیل کی جانب سے ڈائیلاگ کمیٹی کی سطح پر کی جانے والی مذاکرات کی کوششوں پر واضع پیغام جاری کردیا۔ پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی اور فوکل پرسن پنجاب بریگیڈئیر مشتاق نے بیان میں کہا کہ ایک نام نہاد نمائشی ڈائیلاگ کمیٹی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ افراد کو گمراہ کن پیغامات ارسال کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی عناصر ہیں جنہوں نے مشکل ترین وقت میں چیئرمین عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑا، کھلے عام پریس کانفرنسیں کیں، سوشل میڈیا پر اعلانات کے...
    ملائیشیا کی معروف اداکارہ اور سابق بیوٹی کوئن ایمی نور ٹینی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بااثر اور وی وی آئی پی شخصیت نے انہیں تیسری بیوی بننے کے عوض غیر معمولی مالی اور رہائشی سہولیات کی پیشکش کی، جسے انہوں نے صاف الفاظ میں مسترد کردیا۔ اداکارہ کے مطابق اس پیشکش میں ماہانہ لاکھوں روپے، ایک شاندار بنگلہ اور گاڑی سمیت دیگر مراعات شامل تھیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ ایمی نور ٹینی نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران یہ انکشاف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیشکش ایک ایسی شخصیت کی جانب سے کی گئی جو معاشرے میں اثر و رسوخ رکھتی ہے اور خود کو وی وی آئی پی سمجھتی ہے۔ اداکارہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے رہنماؤں اور کارکنان کو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، محمود مولوی اور عمران اسماعیل کی جانب سے ڈائیلاگ کمیٹی کے ذریعے کی جانے والی مذاکرات کی کوششوں کے حوالے سے واضح پیغام دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی اور فوکل پرسن پنجاب بریگیڈئیر (ر) مشتاق نے بیان میں کہاکہ ایک نام نہاد نمائشی ڈائیلاگ کمیٹی کے ذریعے پارٹی سے وابستہ افراد کو گمراہ کن پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات: کون حکومتی رہنما حق میں کون مخالف؟ بریگیڈئیر (ر) مشتاق نے واضح کیاکہ یہ وہی افراد ہیں جنہوں نے مشکل ترین وقت میں چیئرمین عمران خان اور پی...
    راولپنڈی:(نیوزڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری دربار عالیہ محمدیہ عیدگاہ شریف راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے پیر نقیب الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی حالات، امن، رواداری اور قومی یکجہتی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ طاہر محمود اشرفی، پیر حسان حسیب الرحمن اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ امن و بھائی چارے کے فروغ میں مذہبی اور روحانی قیادت کا کردار نہایت کلیدی ہے۔ ملاقات کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
    اسلام آباد(نیوزڈیسکی) پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہےنو مئی کو سیاسی کیس بنا دیا گیا ہے،اگر مریخ پر بھی پی ٹی آئی کا بندہ تھا تو اسے بھی مقدمے میں ڈال دیاجاتا،یہ مقدمات اہمیت کھوچکے ہیں،حکومت سیاسی لڑائیاں بند کرے اور عوام کی بہتری پر توجہ دے۔ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد وکیل فیصل چوہدری نےمیڈیا سےگفتگو میں کہا حکومت اپنی کارکردگی چھپانے کے لئے نو مئی کےمقدما ت پر ہر جگہ بحث کر رہی ہے،ملک بحرانوں کی زد میں ہے،لیکن حکومت کو پرواہ نہیں،ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت کی کوئی منزل نہیں ہے۔ وکیل فیصل چوہدری نےکہا کہ حکومت اور اپوزیشن،دونوں طرف گرمی بہت بڑھ...
     اسلام آباد(خبرنگا ر+این این آئی)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کی موجودگی میںپاکستان نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم اور عالمی سائبر سکیورٹی کمپنی کیسپرسکی کے مابین معاہدہ طے پا گیا ۔معاہدہ کے تحت سائبر خطرات کی شناخت، انکے تدارک اور روک تھام کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائےگا۔حکومت پاکستان کی جانب سے ڈی جینیشنل سرٹ ڈاکٹر حیدر عباس(تمغہ امتیاز)اور کیسپرسکی کے جنرل منیجر برائے مشرقِ وسطی اور پاکستان راشد المومنی نے دستخط کیے ، کیسپرسکی کے سی ای او یوجین کیسپرسکی بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے مقابلہ کےلئے نوجوانوں کو تیار کرنا ہوگا، حکومت نوجوانوں کےلئے اقدامات کر رہی ہے۔ معرکہ حق میں نوجوانوں نے...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ جیل حکام بار بار توہین عدالت کر رہے ہیں، بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں لیکن 9 مئی کیسز میں ضمانت پر ہیں، ملزم کو کسی اور کیس میں سزا ہوئی ہو تو اسے باقی کیسز میں عدالت لایا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کیا ہدایات دیں؟ وکیل فیصل ملک نے بتادیابانیٔ پی ٹی آئی سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے عدالت سے استدعا  کی ہے کہ جیل حکام بار بار توہین عدالت کررہے ہیں، بانی سے ملنے نہیں دیا جارہا،استدعا کی ہے ہمیں بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے یا انہیں عدالت لایا جائے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نومئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا جانا چاہئے،بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں لیکن 9مئی کیسز میں ضمانت پر ہیں،وکیل فیصل ملک کاکہناتھا کہ ملزم کو کسی اور کیس میں سزا ہوئی ہو تو اسے باقی...
    . . بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ یعنی بی سی بی اپنے اس مؤقف پر قائم ہے کہ قومی ٹیم آئندہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا سفر نہیں کرے گی، چاہے ریاستی سطح پر سیکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش ہی کیوں نہ کی جائے۔ بی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث کھلاڑیوں، آفیشلز، صحافیوں اور شائقین کو بھارت بھیجنے سے منع کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تنازع بڑھ گیا، ڈھاکہ میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد اسی بنا پر کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ بنگلہ دیش کے میچز کسی غیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان سپر لیگ میں توسیع کے عمل کے تحت شامل کی جانے والی 2 نئی ٹیموں کے لیے سب سے پہلے بولی لگانے والے ممکنہ خریدار کا نام سامنے آ گیا ہے، جس کے بعد لیگ کی آئندہ سمت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت کو پی ایس ایل کی مقبولیت اور تجارتی اہمیت کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انویریکس سولر انرجی کو باضابطہ طور پر پاکستان سپر لیگ ٹیمز آکشن کے لیے اہل قرار دیے گئے 10 بولی دہندگان میں پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔ اہل فہرست میں سب سے پہلے شامل ہونا اس بات کی نشاندہی...
    ماضی کے دو دہائیوں میں متعدد امن معاہدوں کی ناکامی کے باوجود پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اب بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کر رہی ہے۔ صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی بھی آپریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی اور فوجی کارروائیاں کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے قائم نہیں ہو سکتا اور امن جرگہ نے بھی آپریشن کو مسترد کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا "اگرچہ صوبے میں آپریشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، تاہم کوئی بھی فرد یا ادارہ زور زبردستی اپنا فیصلہ خیبرپختونخوا...
    ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی رہائی کے اہم مواقع خود گنوا دیے۔  مشاہد حسین سید کے مطابق 5 نومبر 2024 کو پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوا تھا جن کے نتیجے میں یہ طے پایا کہ 22 نومبر 2024 کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی عمل میں آئے گی،ان کے بقول سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی اس ڈیل کا حصہ تھے۔ وہ غذائیں جو آپ کو صحت مند رکھتی ہیں  ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر موجود ہاکس نے اس معاہدے کی مخالفت کی اور مؤقف اختیار کیا...
    سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی رہائی کے اہم مواقع خود گنوا دیے۔ مشاہد حسین سید کے مطابق 5 نومبر 2024 کو پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوا تھا جن کے نتیجے میں یہ طے پایا کہ 22 نومبر 2024 کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی عمل میں آئے گی۔ ان کے بقول سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی اس ڈیل کا حصہ تھے۔ پانچ نومبر 2024 کو پی ٹی آئی اور اسٹبلشمنٹ کے مزاکرات شروع ہوئے اور فیصلہ ہو گیا کہ 22 نومبر 2024 کو عمران خان رہا ہو جائیں گے، علی امین گنڈاپور اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260106-01-7 اسلام آباد (نمائندہ جسارت) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے معاملے پر پی ٹی آئی چیف وہپ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عامر ڈوگر نے عمر ایوب کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے خارج ہونے کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو فراہم کی۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے چیف وہپ نے اسپیکر سے اپوزیشن لیڈر کی جلد...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہپ عامر ڈوگر  کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کی جانب سے اسپیکر سے رابطے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ میری ابھی اسپیکر سے ملاقات ہوئی اور ہم نے اپنا سابقہ مطالبہ دہرایا، ہم نے اسپیکر کو کہا آپ کے تمام اعتراضات دور کردیے اب اپوزیشن لیڈر لگایا جائے، بتایا کہ عمر ایوب کے جو مقدمات زیر سماعت تھے وہ واپس لیے ہیں۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم نے واضح کیا کہ محمود خان اچکزئی کا نام بانی پی ٹی آئی نے اور پارٹی نے دیا ہے، اسپیکر جو خط لکھ دیتے ہیں اس کا...
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اختلافات موجود ہیں اور اپوزیشن کے متعدد اراکین نے اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایاز صادق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر اپوزیشن ان کے پاس آئے تو وہ حکومت سے بات کریں گے اور بطور سہولت کار اپنا کردار ادا کریں گے، اب تک اپوزیشن کی جانب سے باقاعدہ رابطہ نہیں ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے پر انہیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں اور اس حوالے سے وزیراعظم نے انہیں اختیار دیا ہے، بڑوں سے مشاورت اور نصیحت لینا ضروری ہوتا...
    پی ٹی آئی ارکان کے اسپیکر سے رابطے کی خبروں میں صداقت نہیں، عامر ڈوگر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کی جانب سے اسپیکر سے رابطے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔عامر ڈوگر نے کہا کہ میری ابھی اسپیکر سے ملاقات ہوئی اور ہم نے اپنا سابقہ مطالبہ دہرایا، ہم نے اسپیکر کو کہا آپ کے تمام اعتراضات دور کردیے اب اپوزیشن لیڈر لگایا جائے، بتایا کہ عمر ایوب کے جو مقدمات زیر سماعت تھے وہ واپس لیے ہیں۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم نے واضح کیا کہ محمود خان اچکزئی کا نام...
    بھارت کو ایک اور دھچکا، بنگلادیش نے آئی پی ایل کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 January, 2026 سب نیوز ڈھاکہ(آئی پی ایس )بنگلادیش نے اپنی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کے اعلان کے اگلے ہی روز آئی پی ایل کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی۔بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستقیض الرحمان کو ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد آئی پی ایل ٹیم کے کے آر سے ریلیز کر دیا گیا، اس معاملے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی حکومت کو تجویز پیش کی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کو نہ بھیجا جائے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی درخواست پر مشیر کھیل بنگلادیش نے گزشتہ روز...
    اسلام آباد: قومی سائبر سیکورٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (پی کے سرٹ) اور عالمی شہرت یافتہ روسی سائبر سیکورٹی کمپنی کیسپرسکی کے درمیان باضابطہ شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد پاکستان میں بڑھتے ہوئے سائبر خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنا، ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو محفوظ بنانا اور قومی سطح پر سائبر مزاحمت کو فروغ دینا ہے۔ متعلقہ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ شراکت داری پاکستان کے سائبر سیکورٹی فریم ورک کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ معاہدے کے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کے لیے سب سے پہلے بولی لگانے والے خریدار کا نام سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق انویریکس سولر انرجی کو باضابطہ طور پر پاکستان سپر لیگ ٹیمز آکشن کے لیے اہل قرار دیے گئے دس بولی دہندگان میں پہلی پوزیشن حاصل ہوگئی ہے۔ And we're off! ????@InverexSolar confirmed as Qualified Bidder #1 in the HBL PSL Teams Auction.#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/l5lj5IELhH — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 5, 2026 یہ اعزاز انویریکس کے وژن، اعتماد اور اسٹریٹجک سوچ کا واضح ثبوت ہے۔ اہل فہرست میں سب سے پہلے شامل ہونا اس بات کی علامت ہے کہ کمپنی مستقبل کے منصوبوں کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ جدت، عزم اور مضبوط قیادت کے...
    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے معاملے پر پی ٹی آئی چیف وہپ  اور اسپیکر قومی اسمبلی کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عامر ڈوگر نے عمر ایوب کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے خارج ہونے کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو فراہم کی۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے چیف وہپ نے اسپیکر سے اپوزیشن لیڈر کی جلد تقرری کی...
    پاکستان کی نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (پی کے سرٹ) اور عالمی شہرت یافتہ سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی کے درمیان پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس شراکت داری کو پاکستان کی قومی سائبر سلامتی کے نظام کو مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم اور اسٹریٹجک پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارے سائبر خطرات کی بروقت نشاندہی، ان کے مؤثر تدارک اور مستقبل میں حملوں کی روک تھام کے لیے قریبی تعاون کریں گے۔ اس اشتراک کا بنیادی مقصد ملک میں سائبر مزاحمت(Cyber Resilience)کو فروغ دینا ہے تاکہ سرکاری اداروں، کاروباری شعبے، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کو جدید سائبر چیلنجز سے محفوظ بنایا جا سکے۔...
    قومی سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی جب کہ پی کے سرٹ اور روسی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ پی کے سرٹ اور کیسپرسکی تربیت اور آگاہی پروگرام شروع کریں گے،  پی کے سرٹ اور کیسپرسکی کے درمیان یہ شراکت داری ملک میں سائبر مزاحمت کو مضبوط کرنے پر مرکوز ہے۔ پی کے سرٹ اور کیسپرسکی پاکستان میں  سائبر خطرات سے متعلق معلومات کے پیشہ ورانہ تبادلے کو یقینی بنائیں گے، ڈائریکٹر جنرل، نیشنل سرٹ نے کہا کہ کیسپرسکی  کے ساتھ شراکت داری قومی سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اور اہم قدم ہے، سائبر جاسوسی، ڈیٹا لیک، اہم تنصیبات پر حملے اور غلط معلومات کی مہمات سے نمٹنا ضروری ہے۔ کیسپرسکی ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن پشاور میں رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق فیسٹیول کا فائنل میچ پولو کے روایتی حریف چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے چترال کو شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے۔ تقریب میں خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے ہزاروں شائقین نے شرکت کی۔فیسٹیول کے دوران ثقافتی رنگ نمایاں رہے، چترالی ڈانس، روایتی لوک رقص اور میوزیکل پرفارمنس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ اس موقع پر نیزہ بازی کے قدیم کھیل کا...
    سیالکوٹ (نامہ نگار) مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی پر برا وقت نہیں حقیقی آزادی کے نظریے پر ڈٹے رہنے کی آزمائش ہے۔ انشاء اللہ جلد دونوں سرخرو ہو کر نکلیں گے بس ہمیں صبر اتحاد و اتفاق عزم و ہمت سے چلنا ہے اور پرامن جدوجہد کرنی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن کی بھتیجیوں اور سابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن کی بیٹیوں کی شادی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کرے نیا سال پاکستان اور عمران خان کیلئے بہترین سال ہو 2025 ء نہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک) پی آئی اے نے رمضان المبارک کی منصوبہ بندی شروع کرتے ہوئے انتظامیہ نے ماہ رمضان کے دوران پروازوں میں افطار کے لیے کھجوروں کی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیا۔ پی آئی اے نے کہا کہ ماہ رمضان کے لیے30 سے35 گرام وزن کے1 لاکھ کھجوروں کے پیکٹ فراہم کیے جائیں۔ پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کی افطار کے لیے200 ملی لٹر کے لاکھوں جوسز کے لیے بھی ٹینڈر جاری کردیا۔ قومی ادارے کے شعبہ فوڈ سروسز کی درخواست پر سپلائی چین ڈیپارٹمنٹ نے ٹینڈر جاری کر دیا۔ حکام نے کہا کہ کھجوریں اور جوسز دوران پرواز مسافروں کو رمضان المبارک کے دوران پیش کیے جائیں گے، ٹینڈر کے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 5 بڑوں کی بیٹھک کے لیے دیانتداری سب سے اہم ہے، لیکن عمران خان تو اپنی ذات کے علاوہ کسی کا سوچتے ہی نہیں، اس لیے میرا نہیں خیال کہ مذاکرات میں پیشرفت ہو سکے گی، ان کے ساتھ مذاکرات وقت کا ضیاع ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی ذات سے سوچنا شروع کرتے ہیں اور وہیں ختم کردیتے ہیں، گزشتہ کچھ عرصے سے پی ٹی آئی مختلف رنگ دکھا رہی ہے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی ہر منگل اور جمعرات کو اڈیالہ کے باہر ڈراما لگاتی ہے، باز نہ آنے پر حل نکالنا ہوگا، رانا ثنااللہ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں کچھ...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں۔ایک بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ جو لوگ انتشار چاہتے ہیں وہ کیا ڈائیلاگ کریں گے، پی ٹی آئی کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ وزیراعلیٰ علی امین کبوتروں کے ذریعےپیغام پہنچا رہے ہیں، کبوتروں والا طریقہ پرانا ہو گیا ہے ۔فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں مل رہا ہے۔
    9 مئی کے 11 مقدمات کی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں سماعت ہوئی،  تحریک انصاف کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ  عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔ فیصل ملک  نے کہا کہ امید کہ آج لیگل ٹیم کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروائی جائے گی، اگر ملاقات نہیں کروائی جاتی تو یہ توہین عدالت ہے ہم عدالت سے استدعا کرینگے سپرنٹنڈنٹ کو طلب کرے۔ وکیل فیصل ملک  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے ہم نے نو مئی مقدمات  حوالے سے ڈائریکشن لینی ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 11 کیسز سماعت کی 16 جنوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرونِ ملک سے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز پر عائد بھاری ٹیکسوں میں کمی کی حمایت کر دی ہے، جس کے بعد 2026 میں پاکستان میں موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی امید پیدا ہو گئی ہے، پی ٹی اے کے اس مؤقف کو عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ مہنگے ٹیکسوں کے باعث جدید اسمارٹ فونز عام صارف کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں۔پی ٹی اے حکام کے مطابق موجودہ ٹیکس پالیسی کی وجہ سے عوام کی ایک بڑی تعداد جدید موبائل فون خریدنے سے محروم ہے، جس پر عوامی سطح پر تشویش مسلسل بڑھ رہی ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ سے ریلیز کیے جانے کے معاملے پر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئی سی سی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کی منتقلی کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسی تناظر میں بی سی بی نے گزشتہ شب بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی ورچوئل اجلاس منعقد کیا، جس میں میڈیا کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہمارے تین میچز کولکتہ میں شیڈول ہیں اور حالیہ صورتحال پر آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھا جائے...
    مصنوعی ذہانت (AI) اب صرف کام آسان بنانے یا سفر کی منصوبہ بندی تک محدود نہیں رہی بلکہ اب یہ ذاتی زندگی کے اہم معاملات، جیسے وزن کم کرنے، میں بھی مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف نے اپنی حیران کن فٹنس ٹرانسفارمیشن شیئر کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس نے نہ جم جوائن کیا، نہ مہنگے ڈائٹ پلان اپنائے اور نہ ہی کسی ذاتی ٹرینر کی خدمات حاصل کیں، بلکہ چیٹ جی پی ٹی کو اپنا ذاتی فٹنس ٹرینر بنایا۔ حسن نامی صارف کے مطابق انہوں نے روزانہ باقاعدہ پرامپٹس دے کر چیٹ جی پی ٹی سے رہنمائی لی، جس...
    گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ایک بیان میں کہاکہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے لاہور کے دورے کے دوران غلط زبان کے استعمال پر معذرت بھی کی۔ گزشتہ دنوں جب تحریکِ تحفظ آئینِ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا گیا تو اس پر وزیراعظم نے مثبت جواب دیا اور مذاکرات کی حامی بھری لیکن اُس کے فوراً بعد علیمہ خان نے بیان دیا کہ جو کوئی بھی مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ عمران خان کا دشمن ہے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی ہر منگل اور جمعرات کو اڈیالہ کے باہر ڈراما لگاتی ہے، باز نہ آنے پر حل نکالنا ہوگا، رانا ثنااللہ مذاکرات نہ...
    ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20سیزن 4کی فاتح ٹیم کو کتنے لاکھ ڈالرز ملیں گے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 January, 2026 سب نیوز دبئی:دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اتوار کو ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20سیزن 4 کا شاندار فائنل ہونے جا رہا ہے، جہاں ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی ایمیریٹس کے درمیان ٹائٹل کے لیے بھرپور مقابلہ ہوگا۔فائنل سے قبل پریس کانفرنس میں ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان سیم کرن نے کہا کہ اہم لمحات کے لیے تیار رہنا اور ٹیم کے طور پر صحیح فیصلے کرنا سب سے اہم ہے۔ انفرادی کارکردگی اتنی اہم نہیں جتنی ٹیم کی جیت۔ فائنلز ہمیشہ مختلف ہوتے ہیں دباؤ، شائقین، موقع اور ہم اس کے لیے تیار ہیں اور چیلنج کا انتظار کر...
    لاہور: پولیس نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت کرلی ہے اور مرکزی ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا اور تین ملازمین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مرکزی ملزم امیر فتح کے گھر میں پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے امیر فتح کے گھر رنگ محل میں چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امیر فتح اہل خانہ سمیت گھر سے روپوش تھا، ملزم گھر کو تالے لگا کر اہل خانہ سمیت فرار ہو چکا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ جوائین انویسٹی گیشن ٹیم نے امیر فتح  کے...
    علی رامے: پنجاب میں پیرا کے تحت سٹرائیک انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی۔  سٹرائیک یونٹ کو صوبہ بھر میں ہائی رسک آپریشنز کا اختیار ہوگا۔ پیرا سٹرائیک فورس فوری ردعمل کیلئے متحرک ہوگی۔ایل ڈی اے، پی ایچ اے، پی آر اے اور آر ٹی ایز کو پیرا کی معاونت ہوگی ۔  پیرا سٹرائیک انفورسمنٹ سٹیشن کا دائرہ اختیار پورا پنجاب ہوگا۔پنجاب حکومت نے پیرا ایکٹ 2024 میں ترمیم کی منظوری دے دی ۔ذرائع کے مطابق پیرا فورس ٹیکس ڈیفالٹر ، پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں کرے گی ۔  لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، الرٹ جاری
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)، جو یومائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (یو بینک) کی پیرنٹ کمپنی ہے، نے بینک میں 15 ارب روپے* (تقریباً 53 ملین امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سرمایہ کاری مائیکروفنانس بینکنگ انڈسٹری میں ہونے والی سب سے بڑی ایکویٹی سرمایہ کاریوں میں سے ایک ہے۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد یو بینک کی مسلسل اور پائیدار ترقی کو سہارا دینا اور اس کے ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم کی ترقی کو ممکن بنانا ہے، تاکہ صارفین تک رسائی اور خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔یو مائیکروفنانس بینک کے چیئرمین اور پی ٹی سی ایل گروپ کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسراتم باماتراف نے پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر ریٹائرڈ ملازم محمد اسماعیل کے پینشن اور واجبات 60 روز میں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پینشن اور واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ فنڈز کی کمی ہے، مالی معاونت کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائے گا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یونیورسٹی کا جمع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن الائنس نے مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی ہے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ اگر مذاکرات میں عمران خان کی رہائی شامل نہ ہوئی تو وہ اس کو قبول نہیں کریں گے۔علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارا اولین نکتہ ہے، احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی طرف سے ہے اور اپوزیشن الائنس نے مذاکرات کی پیشکش قبول کی ہے،آئین کی حکمرانی اور سول سپریمیسی پر ہم بات کرنا چاہتے ہیں، لیکن سن لیں کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہی تمام چیزوں کی کنجی ہے۔علی محمد خان نے دو ٹوک الفاظ میں اپنے موقف کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کی راہ میں اصل رکاوٹ خود بانی پی ٹی آئی ہیں، مذاکرات کے لیے ابہام حکومت نہیں، دوسری طرف سے ہے۔جیو نیوز کے پروگرام "نیا پاکستان" میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا  کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ وزیراعظم نے مذاکرات کی پیش کش کرنے سے پہلے نواز شریف یا اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں نہ لیا ہو۔ رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دوسرے یا تیسرے درجے کی قیادت تو کہہ رہی ہے کہ وہ مذاکرات چاہتے ہیں، لیکن جب تک بانی پی ٹی آئی کی ڈائیلاگ کی پالیسی نہیں ہوگی تب تک جتنی چاہے میٹنگ ہوتی...
    فائل فوٹو  وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کی راہ میں اصل رکاوٹ خود بانی پی ٹی آئی ہیں، مذاکرات کے لیے ابہام حکومت نہیں، دوسری طرف سے ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام "نیا پاکستان" میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا  کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ وزیراعظم نے مذاکرات کی پیش کش کرنے سے پہلے نواز شریف یا اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں نہ لیا ہو۔رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دوسرے یا تیسرے درجے کی قیادت تو کہہ رہی ہے کہ وہ مذاکرات چاہتے ہیں، لیکن جب تک بانی پی ٹی آئی کی ڈائیلاگ کی پالیسی نہیں ہوگی تب تک جتنی چاہے میٹنگ ہوتی رہیں بات...
    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان حقائق کو مسخ کرنے اور موجودہ حکومت کی بدترین انتظامی، معاشی اور امن و امان کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔ مرکزی شعبہ اطلاعات پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت ترقی و خوشحالی کے جھوٹے دعووں اور الزام تراشی کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، تاہم یہ فارمولا اب بے سود ہو چکا ہے۔ قوم بخوبی جانتی ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن تھی۔ یہ بھی پڑھیے:...
    سابق سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی نئی چیئرپرسن کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ تقرری کی حتمی منظوری کے بعد وہ پیمرا کی پہلی خاتون سربراہ ہوں گی۔ اس وقت پیمرا کے چیئرمین محمد سلیم بیگ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’لازوال عشق‘ ریئلٹی شو کے خلاف شکایات پر پیمرا کا ردعمل آگیا پیمرا کے نئے سربراہ کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت شہباز بابر نے کی۔ اجلاس میں عنبرین جان کے نام پر اتفاق رائے کیا گیا۔ کمیٹی کی متفقہ منظوری کے بعد امبرین جان کا نام حتمی توثیق کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا گیا ہے۔ گریڈ 22...
    ی ٹی سی ایل گروپ نے یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ میں 15 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی۔پی ٹی سی ایل جو یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (یو بینک) کی پیرنٹ کمپنی ہے، کی جانب سے یو بینک میں 15 ارب روپے، تقریباً 53 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دیدی ہے، یہ سرمایہ کاری مائیکروفنانس بینکنگ انڈسٹری میں ہونے والی سب سے بڑی ایکویٹی سرمایہ کاری میں سے ایک ہے، اس سرمایہ کاری کا مقصد یو بینک کی مسلسل اور پائیدار ترقی کو سہارا دینا اور اس کے ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم کی ترقی کو ممکن بنانا ہے تاکہ صارفین تک رسائی اور خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔یو مائیکرو فنانس بینک...
    پی ٹی سی ایل گروپ نے یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ میں 15 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دیدی ہے۔ پی ٹی سی ایل جو یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (یو بینک) کی پیرنٹ کمپنی ہے، کی جانب سے یو بینک میں 15 ارب روپے، تقریباً 53 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دیدی ہے۔ یہ سرمایہ کاری مائیکروفنانس بینکنگ انڈسٹری میں ہونے والی سب سے بڑی ایکویٹی سرمایہ کاری میں سے ایک ہے۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد یو بینک کی مسلسل اور پائیدار ترقی کو سہارا دینا اور اس کے ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم کی ترقی کو ممکن بنانا ہے تاکہ صارفین تک رسائی اور خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔ یو مائیکرو...
    پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے منیجر انجم سعیدکو ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا نہ بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ہیڈ کوچ طاہر زمان ہی کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی ایچ ایف نے منیجر انجم سعید کو آسٹریلیا نہ بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے۔ دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجرکی ذمہ داریاں بھی طاہر زمان سنبھالیں گے، کیمپ کمانڈنٹ بھی طاہر زمان ہوں گ، انجم سعید سیٹ اپ کا حصہ رہیں گے لیکن آسٹریلیا کے دورے پر نہیں جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پروہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے بعد ارجنٹائن سے واپسی کے دوران انجم سعید نے جہاز میں سگریٹ نوشی کی تھی، وہ ٹیم کے ہمراہ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوا ز نے 2026ء نوجوانوں کا سال قرار دینے کا اعلان کیا اور2026ء میں عوام کی فلاح و بہبوٖد، خوشحالی اور ترقی کے اہداف پورے کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔  مریم نواز نے سال نو کے آغاز پر اپنے پیغام پر مبارکباد دی اور ملک و قوم کی خیر وعافیت کی دعاکرتے ہوئے کہا کہ دعاہے کہ سال نو پاکستان سمیت دنیا بھر کے لئے امن اور عافیت کا سال ثابت ہو۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان بالخصوص پنجاب کے عوام کو خوشیوں سے ہمکنار کرے اور2026ء پاکستان کے عوام کے لئے خوشحالی کا پیامبر ثابت ہو۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کے ہر نوجوان کو بلندیوں کی راہ پر گامزن کرے۔  سال نو گزشتہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کا عمل شروع کر دیا۔ آرٹیکل 63A کے تحت نااہل قراردینے کے معاملے پر ریفرنس سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرایا گیا۔ 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی،شوکاز کا بھی کوئی جواب نہیں دیا۔پی ٹی آئی نے اپنے سرکشی کرنے والے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی کا عمل شروع کر دیا ہے، اور 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کرنے پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے سبب سینیٹ سیکریٹریٹ میں نااہلی کی ریفرنس جمع کروا دی ہے۔ پارٹی کے جوشیلےسینیٹر عون عباس بپی نے جمعرات کو یہ ریفرنس سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروایا، جس پر پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹرسید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان سپر لیگ میں توسیع کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی بنیادی قیمت تقریباً 100 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق دو نئی ٹیموں کے حصول کے لیے دس بڈرز فائنل ہو چکے ہیں، جو نیلامی کے عمل میں حصہ لیں گے۔ نئی ٹیموں کی نیلامی کی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے معروف گلوکار راحت فتح علی خان خصوصی پرفارمنس پیش کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی آکشن تقریب 8 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، جہاں لیگ کے آئندہ سیزنز کے لیے ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا باضابطہ اعلان اور...