مصنوعی ذہانت (AI) اب صرف کام آسان بنانے یا سفر کی منصوبہ بندی تک محدود نہیں رہی بلکہ اب یہ ذاتی زندگی کے اہم معاملات، جیسے وزن کم کرنے، میں بھی مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف نے اپنی حیران کن فٹنس ٹرانسفارمیشن شیئر کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس نے نہ جم جوائن کیا، نہ مہنگے ڈائٹ پلان اپنائے اور نہ ہی کسی ذاتی ٹرینر کی خدمات حاصل کیں، بلکہ چیٹ جی پی ٹی کو اپنا ذاتی فٹنس ٹرینر بنایا۔

حسن نامی صارف کے مطابق انہوں نے روزانہ باقاعدہ پرامپٹس دے کر چیٹ جی پی ٹی سے رہنمائی لی، جس کی بدولت انہیں نظم و ضبط، مستقل مزاجی اور واضح روٹین بنانے میں مدد ملی، اسی تسلسل کے ساتھ انہوں نے صرف 12 ہفتوں میں 27 کلوگرام وزن کم کر لیا۔

حسن نے اپنی کامیابی کو صرف اپنے تک محدود نہیں رکھا بلکہ دوسروں کی مدد کے لیے انہوں نے وہ تمام پرامپٹس بھی شیئر کر دیے جو انہوں نے اپنے وزن کم کرنے کے سفر میں استعمال کیے۔

I LOST 27 KILOS WITH CHATGPT AS MY PERSONAL TRAINER.

No gym. No expensive apps. No BS.

Just daily discipline + prompts that actually gave me structure.

Here’s the 7 Prompts that can do the same for you:

— Hasan (@Ubermenscchh) January 1, 2026


حسن نے ایکس پر لکھا کہ میں نے چیٹ جی پی ٹی کو اپنا پرسنل ٹرینر بنا کر 27 کلو وزن کم کیا، روزانہ کی ڈسپلن اور درست پرامپٹس نے مجھے اسٹرکچر دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے مجموعی طور پر 7 بنیادی پرامپٹس استعمال کیے، جس میں جسمانی تجزیہ اور اہداف کا تعین، ہفتہ وار میل پلان، گھر پر کی جانے والی ورزشیں، خاص کھانے (Emotional Eating) پر قابو پانے کی رہنمائی، عادتوں کا ٹریکنگ سسٹم، مثبت ذہن سازی اور ہفتہ وار جائزہ شامل تھا۔

ان پرامپٹس کے ذریعے حسن کو ناصرف اپنی خوراک اور ورزش کو بہتر بنانے میں مدد ملی بلکہ ذہنی مضبوطی اور تسلسل بھی برقرار رہا۔

ماہرین کے مطابق یہ مثال ظاہر کرتی ہے کہ درست رہنمائی، روزانہ کی مستقل مزاجی اور اے آئی کا سمجھدار استعمال وزن کم کرنے کے عمل کو آسان اور کم دباؤ والا بنا سکتا ہے، حتیٰ کہ جم یا سخت ڈائٹ کے بغیر بھی۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی انہوں نے

پڑھیں:

معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔

بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال

اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔

ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم

کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔

کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ