اسرائیلی مصنوعات کاخلا پاکستانی مصنوعات نے پُر کیا ‘ ثاقب مگوں
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260104-01-4
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئرنائب صدر فیڈریشن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز ثاقب فیاض مگوں نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں 270 کمپنیوں کی شرکت انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دراصل پاکستان کی برانڈنگ ہے۔ ثاقب مگوں نے تجویز دی کہ ’’میرا برانڈ‘‘ کے بجائے نعرہ ’’ہمارا برانڈ پاکستان‘‘ ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کینو کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، اسے پاکستان کی عالمی شناخت بنانا چاہیے۔ معیشت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ سے جو خلا پیدا ہوا اسے پاکستانی مصنوعات نے بہترین انداز میں پْر کیا ہے تاہم بجلی کا بحران اور مہنگی قیمتیں انڈسٹری کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔انہوں نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی مصنوعات کے فروغ میں فیڈریشن آف پاکستان بھرپور تعاون کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔