Jasarat News:
2026-07-24@03:04:18 GMT

جنوبی لبنان سے یو این مشن کے 1800اہلکار واپس چلے گئے

اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی لبنان سے یو این مشن کے 1800 اہلکار واپس چلے گئے۔ ترجمان یو این آئی ایف آئی ایل کینڈس آرڈیل نے خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ جنوبی لبنان سے اقوام متحدہ کے مزید 300 سے زائد اہلکاروں کے انخلا کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن اہلکاروں کی تعداد میں یہ کمی مشن کے قبل از وقت خاتمے کے تحت نہیں بلکہ اقوامِ متحدہ کے مجموعی بجٹ میں کٹوتیوں کے باعث کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت یو این آئی ایف آئی ایل کے مینڈیٹ میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع دی گئی اور اس کے بعد مرحلہ وار انخلا کی اجازت دی گئی ہے۔ یو این آئی ایف آئی ایل میں اس وقت تقریباً ساڑھے 10ہزار امن اہلکار شامل ہیں، جو تقریباً 50 ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ لبنانی فوج نے گزشتہ ایک سال کے دوران دریائے لیطانی کے جنوب میں 370 غیر قانونی اسلحہ ذخائر اور متعلقہ تنصیبات کو تباہ کیا ہے ۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان