سٹی 42:وزیر خاجہ اسحاق ڈار  نے متحدہ عرب امارات  اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلفونک رابطے  کیے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے بیجنگ سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سے ٹیلیفون رابطہ کیا ۔دونوں راہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا مکالمہ اور سفارتکاری کے نتیجے میں زمینی حقائق میں بہتری آئی۔

 لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، الرٹ جاری

وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹیلی فون رابطہ کیا 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا پاک ترک وزرائے خارجہ نے مسائل کے حل کے لیے تمام فریقین کی کوششوں کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے تجارت، ٹیکنالوجی، سیاحت اور آئی ٹی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کی۔

پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کیا: پاکستانی سفیر

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری