ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری کا نتیجہ: ملکی توانائی کے شعبے میں نمایاں پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مربوط اور فیصلہ کن سہولت کاری کے نتیجے میں پاکستان کے توانائی کے شعبے میں خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئی پیش رفت کے نتیجے میں صنعتی ترقی کو نئی رفتار ملنے کی توقع ہے۔ نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان نے شیخوپورہ میں 220 کلو واٹ قائداعظم بزنس پارک گرڈ اسٹیشن کو کامیابی سے فعال کر دیا ہے، جو ملک کے صنعتی ڈھانچے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ منصوبہ شیخوپورہ اسپیشل اکنامک زون میں قائم بڑے صنعتی صارفین کی بڑھتی ہوئی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔ 4 ارب روپے سے زائد لاگت سے مکمل ہونے والے اس گرڈ اسٹیشن کا مقصد صنعتی یونٹس کو بلا تعطل اور مستحکم بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہے، تاکہ پیداواری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔
توانائی ماہرین کے مطابق یہ ملک کا پہلا گرڈ اسٹیشن ہے جو خصوصی طور پر کسی اسپیشل اکنامک زون کے لیے کمیشن کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف برقی نظام کو استحکام حاصل ہوگا بلکہ وولٹیج کے توازن کو بہتر بنانے اور بھاری صنعتی بوجھ کو مؤثر انداز میں سنبھالنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس طرح صنعتی صارفین کو بجلی کے اتار چڑھاؤ اور غیر یقینی صورتحال سے نجات ملنے کی امید ہے۔
نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر الطاف حسین ملک کے مطابق خصوصی اقتصادی زونز کے لیے جدید پاور انفرا اسٹرکچر سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی کے لیے توانائی کی دستیابی بنیادی شرط ہے اور اس منصوبے کے ذریعے صنعتوں کو طویل مدتی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
اسی سلسلے میں این جی سی کی جانب سے دسمبر میں 500 کلو واٹ لاہور نارتھ گرڈ اسٹیشن کی فعالی سے پنجاب کا ہائی وولٹیج ترسیلی نظام بھی مزید مضبوط ہوا ہے۔ حکام کے مطابق ایس آئی ایف سی کی مربوط سہولت کاری کے باعث توانائی کے منصوبے بروقت مکمل ہو رہے ہیں، جو قومی ترقی اور معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گرڈ اسٹیشن کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔