data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سائنس دانوں نے کائنات کے ابتدائی دور سے تعلق رکھنے والے گیس کے ایک انتہائی گرم مجموعے کا مشاہدہ کیا ہے جس نے ماہرینِ فلکیات کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

یہ گیس کلسٹر بگ بینگ کے تقریباً ایک ارب 40 کروڑ برس بعد کے زمانے سے تعلق رکھتا ہے، جہاں اس قدر شدید حرارت کی موجودگی کی توقع نہیں کی جا رہی تھی۔ محققین کے مطابق یہ دریافت کائنات کی ابتدائی ساخت اور توانائی کے بارے میں موجود سائنسی تصورات کو نئے سرے سے سوچنے پر مجبور کر رہی ہے۔

یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والے محقق ڈاژی ژو کے مطابق ابتدا میں سائنس دانوں کو اس مشاہدے پر شدید شبہ تھا اور انہوں نے اسے کسی تکنیکی یا مشاہداتی غلطی قرار دیا، تاہم مہینوں پر محیط تصدیقی مراحل اور ڈیٹا کے باریک بینی سے جائزے کے بعد اس نتیجے کو تسلیم کر لیا گیا کہ یہ گیس کلسٹر توقع سے کم از کم 5 گنا زیادہ گرم ہے۔ محققین کے مطابق اس میں موجود توانائی کی مقدار آج دریافت ہونے والے کئی جدید کلسٹرز سے بھی زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی کائنات میں اس درجے کی حرارت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ وہاں کوئی نہایت طاقتور عمل یا شے موجود رہی ہوگی۔ سائنس دانوں کے مطابق امکان ہے کہ اس گیس کلسٹر کے اطراف میں تین عظیم الجثہ بلیک ہولز موجود تھے، جو مسلسل توانائی خارج کر کے اردگرد کے ماحول کو غیر معمولی حد تک گرم کر رہے تھے۔

اب اس دریافت نے یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ آیا کائنات کے ابتدائی دور میں اتنی طاقتور ساختیں موجود ہو سکتی تھیں یا نہیں۔

یہ غیر معمولی مشاہدہ SPT2349-56 نامی ایک ’بیبی‘ گلیکسی کلسٹر کے مطالعے کے دوران سامنے آیا، جس کے لیے سائنس دانوں نے تقریباً 12 ارب سال ماضی میں جھانکا۔ اگرچہ اس جھرمٹ کو عمر کے اعتبار سے نوجوان قرار دیا جاتا ہے، مگر اس کا پھیلاؤ غیر معمولی حد تک وسیع ہے۔ ماہرین کے مطابق اس میں تقریباً 30 فعال کہکشائیں موجود ہیں جب کہ اس کا مرکزی علاقہ 5 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر محیط ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت کائنات کے ارتقائی مراحل کو سمجھنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ ابتدائی کائنات میں توانائی کی اس شدت نے یہ واضح کیا ہے کہ کائناتی ساختیں ہماری موجودہ سائنسی توقعات سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور طاقتور ہو سکتی ہیں۔

ماہرین امید ظاہر کر رہے ہیں کہ آئندہ تحقیق اس راز سے مزید پردہ اٹھائے گی اور کائنات کی پیدائش اور ارتقا سے متعلق نئے حقائق سامنے آئیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: غیر معمولی کے مطابق

پڑھیں:

قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟

سائنس دانوں نے پہلی بار قاتل وہیل (اورکا) کے ایک ایسے غیرمعمولی رویے کا مشاہدہ کیا ہے جس میں وہ مردہ سن فش کو زور دار ٹکر مار کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاکھوں سال پرانا وہیل مچھلیوں کا وسیع و عریض قبرستان دریافت، سائنسدان حیران

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق محققین بتاتے ہیں کہ یہ عمل یا تو خوراک کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے یا پھر ممکن ہے کہ اورکا محض تفریح کے لیے ایسا کرتی ہوں۔

امریکی غیر سرکاری تنظیم ’بینیتھ دی ویوز‘ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اورکا وہیل سن فش کی دم کو پکڑے ہوئے ہے جبکہ دوسری پوری طاقت کے ساتھ اس پر حملہ کرتی ہے جس کے نتیجے میں مچھلی کے ٹکڑے بکھر جاتے ہیں۔

محقق کیتھرین آئرس کے مطابق یہ سن فش پہلے ہی مردہ تھی اس لیے یہ شکار کرنے کا عمل نہیں تھا۔

Killer whales: orcas blow fish to bits, study finds.

Video from US-based NGO Beneath The Waves shows an orca holding the tail of a sunfish, while another whale charges with full force into the already dead fish, which explodes into pieces – possibly an attempt to turn the fish… pic.twitter.com/ZK4ZUnSzMH

— AFP News Agency (@AFP) July 23, 2026

انہوں نے بتایا کہ ممکن ہے اورکا وہیل مچھلی کو کھانے میں آسانی کے لیے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر رہی ہوں تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ وہ صرف کھیل رہی ہوں، کیونکہ اورکا وہیل اپنے شکار کے ساتھ کھیلنے کے لیے مشہور ہیں۔

قاتل وہیل۔

کیتھرین آئرس نے کہا کہ اورکا اکثر اپنے شکار کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اپنے گروہ کے دیگر ارکان خصوصاً بچوں اور کم عمر وہیلوں کے ساتھ بھی بانٹتی ہیں۔

یہ غیرمعمولی مناظر سال 2024 اور سال 2025 کے دوران خلیج کیلیفورنیا میں دو مختلف مواقع پر ریکارڈ کیے گئے جن کی تفصیلات سائنسی جریدے فرنٹیئرز اِن ایتھولوجی میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں پیش کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے: جرمنی میں ساحل پر پھنسے ہمپ بیک وہیل کو بچانے کی دوڑ، ریسکیو آپریشن جاری

تنظیم اوشن کیئر کے ڈائریکٹر برائے سائنس مارک پیٹر سیمنڈز نے اس رویے کو انسانوں کی اجتماعی دعوتوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسے لوگ کھانے کے دوران سماجی روابط بھی قائم رکھتے ہیں اسی طرح اورکا وہیلوں میں بھی خوراک بانٹنے کا عمل سماجی تعلقات کا حصہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاید یہ اسی طرح ہو جیسے کسی رسمی دعوت میں میزبان گوشت کاٹ کر دوسروں میں تقسیم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اورکا وہیل دنیا کے ذہین ترین سمندری شکاریوں میں شمار ہوتی ہیں اور شکار کے لیے نہایت پیچیدہ حکمت عملیاں استعمال کرتی ہیں۔

اس سے قبل بھی انہیں برف کے بڑے ٹکڑوں پر موجود سیل مچھلیوں کو گرانے کے لیے اجتماعی طور پر لہریں پیدا کرتے دیکھا جا چکا ہے تاکہ انہیں آسانی سے شکار کیا جا سکے۔

تحقیقی رپورٹس میں یہ بھی سامنے آ چکا ہے کہ بعض اورکا وہیل مردہ سالمن مچھلیوں کو اپنے سروں پر رکھتی ہیں تاہم اس عجیب رویے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: ممبئی ساحل پر پھنسا 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ریسکیو کے باوجود دم توڑ گیا

گزشتہ سال شائع ہونے والی ایک اور تحقیق کے مطابق سیلش سی میں رہنے والی شدید خطرے سے دوچار اورکا وہیلوں کو سمندری گھاس کے ٹکڑے توڑ کر ایک دوسرے کی صفائی اور جسم رگڑنے کے لیے بطور آلے استعمال کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔

سن فش۔

ویسٹرن آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی سائنس دان ریبی کا ویلارڈ جو اس تحقیق کا حصہ نہیں تھیں نے کہا کہ یہ مشاہدہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ اورکا وہیل انتہائی ذہین مخلوق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے اس طرح کی تحقیقات لوگوں میں ان طاقتور سمندری شکاریوں کے لیے مزید احترام پیدا کریں گی۔

تحقیق کے مطابق سن فش دنیا کی سب سے بڑی ہڈی والی مچھلیوں میں شمار ہوتی ہے جس کا وزن 2 ہزار کلوگرام تک ہو سکتا ہے۔ اس کا چپٹا جسم اور منفرد ساخت اسے دیگر مچھلیوں سے ممتاز بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی سمندر میں وہیل اور ڈولفن کی 27 اقسام کی موجودگی خوش آئند ہے، وفاقی وزیر بحری امور

ماہرین نے واضح کیا کہ سن فش عام طور پر اس طرح ٹکڑوں میں نہیں بکھرتی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اورکا وہیل کی ٹکر غیرمعمولی طور پر طاقتور تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اورکا وہیل دلچسپ تحقیق سن فش قاتل وہیل کلر وہیل وہیل پر تحقیق وہیل کی سن فش کو ٹکر

متعلقہ مضامین

  • عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف