Express News:
2026-07-24@01:19:46 GMT

چین کے ’مصنوعی سورج‘ نے ناممکن کو ممکن کر دِکھایا

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

چین میں سائنس دانوں نے فیوژن انرجی سے متعلق اہم کامیابی حاصل کرلی۔ یہ پیشرفت آئندہ جنریشن کی توانائی کے ذرائع کے فہم میں حائل رکاوٹوں میں سے ایک کو عبور کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز سے تعلق رکھنے والی ٹیم کے مطابق ان کے تجرباتی نیوکلیئر ری ایکٹر (جس کا نام مصنوعی سورج رکھا گیا ہے) نے پلازمہ کی وہ کثافت حاصل کرلی ہے جو پہلے ناممکن سمجھی جاتی تھی۔

نیوکلیئر فیوژن کا عمل نقصان دہ فضلا خارج کیے بغیر تقریباً لا محدود توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں

’آٹو فوکس‘ کرنے والا اسمارٹ چشمہ متعارف

یہ بالکل اسی قدرتی عمل کی نقل کرتا ہے جو سورج میں وقوع پذیر ہوتا ہے، اگرچہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر اس عمل کا انجام دیا جانا بہت مشکل ہے۔

گزرے برسوں میں سائنس دانوں کو اس حوالے سے متعدد کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ان میں سے ایک کامیابی گزشتہ برس ادارے کا اپنا مصنوعی سورج پہلی بار کامیابی کے ساتھ 1000 سیکنڈ سے زیادہ وقت تک چلانا ہے اور اس ریکارڈ کو بعد ازاں فرانس کی WEST مشین نے توڑا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ