Jang News:
2026-07-24@12:38:46 GMT

یاسمین راشد کی نواز شریف کیخلاف الیکشن پٹیشن مسترد

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

یاسمین راشد کی نواز شریف کیخلاف الیکشن پٹیشن مسترد

—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے این اے 130 ڈاکٹر یاسمین راشد کی مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے خلاف الیکشن پٹیشن مسترد کردی، جس کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری ہو گیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ 14 فروری کو نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا، ٹربیونل بننے کے باوجود مقررہ وقت میں پٹیشن دائر نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی الیکشن ٹربیونل لاہور میں چیلنج

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کا پٹیشن تاخیر سے دائر کرنے کا جواز درست نہیں، یاسمین راشد کی الیکشن پٹیشن پر دستخط موجود نہیں۔ پٹیشن قانونی تقاضے پورے کیے بغیر دائر کی گئی۔

واضح رہے کہ یاسمین راشد نے نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کو ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔

یاسمین راشد نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کیمشن نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نواز شریف کی یاسمین راشد

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے عراق کے ذریعے بھیجی گئی امریکی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، امریکی اخبار کا دعویٰ
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری