پشاور پی کے 79 ضمنی انتخابن لیگ کی کامیابی درست قرار
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260107-01-5
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن ٹریبونل نے پی کے 79 پشاور کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا کی انتخابی عذرداری خارج کرتے ہوئے ن لیگ کے امیدوار جلال خان کی کامیابی کو درست قرار دے دیا۔میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا نے ن لیگ کے امیدوار جلال خان کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے کے لیے انتخابی عذرداری دائر کی تھی اور موقف اپنایا تھا کہ ن لیگ کے جلال خان دھاندلی سے کامیاب ہوئے، فارم 45 کے تحت تیمور سلیم جھگڑا بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے مگر جلال خان کو فارم 47 کے تحت کامیاب قرار دے دیا گیا۔درخواست گزار نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کو بھی درخواست دی جو مسترد کردی گئی، اس وجہ سے وہ انتخابی عذرداری الیکشن ٹریبونل کے سامنے لے آئے۔وکیل ن لیگ نے عدالت میں دلائل دیے کہ درخواست گزار نے بہت سے اہم قانونی نکات کو نظرانداز کیا ہے، الیکشن پٹیشن میں متعدد غلطیاں کی گئیں، درخواست گزار نے درخواست میں والد کا نام ہی غلط لکھا ہے، الیکشن رولز کے مطابق انتخابی عذرداری میں تمام حقائق فائل پر درست لانا ہوں گے، والد کے غلط نام کے ساتھ درخواست دی گئی اور دیگر قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے اس لیے تکنیکی بنیاد پر اس انتخابی عذرداری پر کارروائی جاری نہیں رکھی جاسکتی۔عدالت نے تیمور سلیم جھگڑا کی انتخابی عذرداری خارج کردی اور جلال خان کی کامیابی کو درست قرار دے دیا اور اس حوالے سے الیکشن ٹریبونل نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تیمور سلیم جھگڑا کے امیدوار کی کامیابی جلال خان
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔