data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے ابھرتی معیشتوں میں اسپیس ٹیکنالوجی پارکس کے قیام سے متعلق ایک منفرد ہائبرڈ ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد اسپیس اور سائنس ٹیکنالوجی کے شعبے میں پالیسی اور عملی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

2 روزہ تربیتی پروگرام کی افتتاحی نشست سپارکو پاکستان میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ سطح کے پالیسی سازوں، ماہرینِ تعلیم، صنعت کے نمائندوں اور جدت سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

یہ تربیتی پروگرام انٹر اسلامک نیٹ ورک آن اسپیس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور انٹر اسلامک نیٹ ورک آن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارکس کے فریم ورک کے تحت منعقد کیا گیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ابھرتی معیشتوں میں اسپیس اور سائنس ٹیکنالوجی پارکس کے قیام کے لیے مؤثر حکمتِ عملیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ تحقیق، صنعت اور حکومت کے درمیان تعاون کو مضبوط بنایا جا سکے۔

افتتاحی اجلاس سے کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک، وزارتِ سائنس، تحقیق و ٹیکنالوجی ایران کے سینئر حکام اور سپارکو کے اعلیٰ افسران نے خطاب کیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ منظم سائنس اور ٹیکنالوجی پارکس جدت، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور یونیورسٹی و انڈسٹری اشتراک میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر عالمی معیار کے گورننس اور ریگولیٹری فریم ورک کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

تربیتی پروگرام کی رہنمائی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف سائنس پارکس اینڈ ایریاز آف انوویشن اور ایران کے ساؤتھ خراسان پرووننس ٹیکنالوجی مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ماہرین کر رہے ہیں۔ ان کی پیشکشوں میں پالیسی فریم ورک، گورننس ماڈلز اور علاقائی تعاون پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ پائیدار اسپیس انوویشن ایکو سسٹمز قائم کیے جا سکیں۔

پروگرام کے پہلے روز اسٹریٹجک پلاننگ، گورننس ڈھانچوں، پالیسی اور ریگولیٹری سہولت کاری سمیت دانشورانہ املاک کے انتظام پر تفصیلی سیشنز منعقد ہوئے جب کہ دوسرے روز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس، فنڈنگ اور سرمایہ کاری کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق اس پروگرام کا مقصد تحقیق کو قابلِ عمل مصنوعات اور تجارتی اسپیس حل میں تبدیل کرنے کے مواقع پیدا کرنا ہے، تاکہ طویل المدتی بنیادوں پر اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹیکنالوجی پارکس تربیتی پروگرام

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع