ایشیز: جیکب بیتھل کی پہلی ٹیسٹ سنچری، انگلینڈ کو برتری حاصل ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں جیکب بیتھل نے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرکے انگلینڈ کو برتری دلوادی۔
سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں چوتھے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنالیے ہیں اور اسے آسٹریلیا کے خلاف 119 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
جیکب بیتھل 142 اور میتھیو پوٹس بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔ بین ڈکٹ اور ہیری بروک 42، 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔
A maiden Test century for Jacob Bethell! What a way to do it ????#Ashes | #PlayoftheDay | @nrmainsurance pic.
آسٹریلیا کی جانب سے بیو ویبسٹر نے 3، اسکاٹ بولینڈ نے 2 مچل اسٹارک اور مائیکل نیسر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیںایشیز: کئی ملین ڈالرز کے مالی نقصان نے کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کی نیندیں اڑا دیں
ایشیز: باکسنگ ڈے ٹیسٹ دو روز میں ختم، 113 سالہ قدیم ریکارڈ برابر
اس سے قبل آسٹریلیا نے چوتھے روز 518 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 567 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
ٹریوس ہیڈ 163 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ یہ ان کی رواں ایشیز سیریز میں تیسری سنچری ہے۔
مارنس لبوشین 48، کیمرون گرین 37، مائیکل نیسر 24، جیک ویدرالڈ 21، عثمان خواجہ 17 اور ایلکس کیری 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بیو ویبسٹر 71 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
https://x.com/ESPNcricinfo/status/2008690048896823557?s=20
انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس اور جوش ٹنگ نے 3، 3، بین اسٹوکس نے 2 جبکہ جیکب بیتھل اور ول جیکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر سرمد علی کی قائم مقام صدارت میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں این سی سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا کے اعداد و شمار اور میٹا کی جانب سے قابلِ اعتراض مواد ہٹانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ این سی سی آئی اے نے واضح کیا کہ اس سے قبل کمیٹی کو جو اعداد و شمار فراہم کیے گئے تھے، وہ میٹا کے عوامی سطح پر دستیاب ڈیٹا پر مبنی تھے۔ کمیٹی نے اس وضاحت کو قبول کیا اور تصدیق شدہ حقائق کی بنیاد پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیا۔
کمیٹی نے بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ متنازعہ ریمارکس پر ایک اخبار کے کالم نگار کو نوٹس جاری کرنے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا۔ این سی سی آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ نوٹس پاس (PAS) افسران ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے درج کرائی گئی شکایات کے بعد صرف کالم نگار کا مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ مزید آگاہ کیا گیا کہ پیکا کے تحت کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، کالم نگار نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا، اور یہ مضمون اخبار کے ای پیپر سے ہٹا دیا گیا ہے، اگرچہ یہ کالم نگار کے فیس بک پیج پر اب بھی دستیاب ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
بحث کے دوران اراکین نے پارلیمنٹ میں دی گئی حکومت کی اس یقین دہانی کو دہرایا کہ پیکا کا استعمال اخبارات اور ٹیلی ویژن کی ویب سائٹس یا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے خلاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان کے منظم کردہ مواد کو بالترتیب پریس کونسل اور پیمرا کنٹرول کرتے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے اس بات پر زور دیا کہ حقائق واضح کرنے کے لیے کالم نگار کو نوٹس کا جواب دینے کا کہا جائے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر مشاہدہ کیا کہ ہر فرد کی عزت اور تقدس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ مشاورت کے بعد، قائم مقام چیئرمین نے این سی سی آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ شکایت اور شکایات کنندہ دونوں کو پریس کونسل آف پاکستان کے پاس بھیجیں، جو کہ شائع شدہ کالم کا جائزہ لینے اور اس معاملے پر فیصلہ کرنے والا مناسب فورم ہے۔
کمیٹی نے صوبائی حکام سے پیکا کے مقدمات کی این سی سی آئی اے کو منتقلی کا بھی جائزہ لیا۔ سینیٹر وقار مہدی کے سوال پر این سی سی آئی اے کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سندھ سے اب تک صرف نو مقدمات منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر صوبوں میں مقدمات کی منتقلی کا عمل ابھی باقی ہے۔ تفصیلی غوروخوض کے بعد، سینیٹر سرمد علی نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ صوبائی حکام کو خطوط بھیجے جائیں تاکہ عمل درآمد کے لیے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی سفارشات اور رپورٹ کے ساتھ زیر التوا مقدمات کی منتقلی کو تیز کیا جا سکے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :