آسٹریلوی ٹیم کا جنوری میں دورۂ پاکستان متوقع، ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور میں ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ تعلقات میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی 27 جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔
یہ سیریز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ قرار دی جا رہی ہے، جس کے باعث دونوں بورڈز اس دورے کو غیر معمولی اہمیت دے رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے انعقاد سے قبل تمام انتظامی اور شیڈولنگ معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کو 3 ممکنہ شیڈولز ارسال کر دیے ہیں۔
ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجوزہ منصوبہ بندی کے تحت آسٹریلوی ٹیم 26 یا 27 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور 2 فروری تک ملک میں قیام کرے گی۔ اس دوران 3 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، جہاں پہلے ہی بین الاقوامی کرکٹ کے کامیاب انعقاد کا تجربہ موجود ہے۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ لاہور نہ صرف سیکورٹی اور سہولیات کے لحاظ سے موزوں ہے بلکہ شائقین کی بھرپور دلچسپی بھی اس شہر کو سیریز کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کو بھیجے گئے 3 مختلف شیڈول پلانز میں میچز کے وقفوں سے متعلق مختلف تجاویز شامل کی گئی ہیں۔ ایک پلان کے مطابق ابتدائی 2 میچز لگاتار دنوں میں کھیلے جائیں جب کہ تیسرے میچ سے قبل ایک دن کا وقفہ رکھا جائے گا۔
دوسرے پلان میں تجویز دی گئی ہے کہ تینوں میچز ایک ایک دن کے وقفے کے بعد منعقد کیے جائیں تاکہ کھلاڑیوں کو آرام اور تیاری کا مناسب وقت مل سکے اور تیسرے ممکنہ شیڈول کے تحت پہلا میچ الگ دن کھیلا جائے گا، جس کے بعد آخری 2 میچز مسلسل دنوں میں رکھے جائیں۔
ان تمام تجاویز کا مقصد آسٹریلوی ٹیم کی سہولت، براڈکاسٹنگ ضروریات اور مجموعی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین آپشن کا انتخاب ہے۔
پی سی بی ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کسی ایک پلان پر رضامندی ظاہر کیے جانے کے بعد سیریز کے حتمی شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔ دونوں بورڈز کے درمیان رابطے جاری ہیں اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان سپر لیگ کے اختتام پر ون ڈے سیریز کے لیے بھی پاکستان کا دورہ کرے گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ روابط مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔
کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کا مسلسل پاکستان آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک بین الاقوامی کرکٹ کے لیے ایک محفوظ اور قابلِ اعتماد میزبان بن چکا ہے۔ اس دوران شائقینِ کرکٹ کو بھی اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آسٹریلوی ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے کے بعد کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔