پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ای پی آئی ویکسین کی مشترکہ مقامی تیاری پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان نے حفاظتی ٹیکہ جات کے قومی پروگرام (ای پی آئی) میں شامل ویکسینز کی مشترکہ مقامی تیاری کے لیے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت خدمات، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ سعودی وفد 28 جنوری کو پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ ویکسین کی مشترکہ تیاری سے متعلق تعاون کو حتمی شکل دی جا سکے۔
گھڑ سواری میں پاکستان کا تاریخی اعزاز، عثمان خان عالمی رینکنگ میں سرفہرست
وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ ماضی میں پاکستان زیادہ تر ویکسینز بھارتی کمپنیوں سے بین الاقوامی اداروں کے ذریعے حاصل کرتا رہا ہے لیکن موجودہ سیاسی کشیدگی کے باعث بھارت کی طرف سے ویکسین کی فراہمی بند ہو گئی، حتیٰ کہ تیسرے فریق کے ذریعے بھی سپلائی ممکن نہ رہی۔
پاکستان ہر سال تقریباً 350 سے 400 ملین ڈالر مالیت کی ویکسین خریدتا ہے، جس میں 51 فیصد اخراجات ملکی وسائل سے اور باقی عالمی شراکت دار ادارے جیسے گیوی، یونیسیف، عالمی ادارہ صحت، گیٹس فاؤنڈیشن اور روٹری انٹرنیشنل فراہم کرتے ہیں۔ عالمی معاونت 2030 تک جاری رہنے کی توقع ہے، جس کے بعد پاکستان کو اپنا پروگرام مکمل طور پر خود فنڈ کرنا ہوگا۔
نجی یونیورسٹی کی زخمی طالبہ کے علاج کیلئےقائم میڈیکل بورڈ کی تشکیل نو
نیشنل ویکسین پالیسی کے تحت نیشنل ویکسین الائنس قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس میں مقامی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شامل کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں ویکسین کی پیکجنگ اور فِنشنگ پاکستان میں ہوگی، جبکہ مرحلہ وار مکمل مقامی تیاری کی جانب پیش رفت کی جائے گی۔ پاکستان کو سالانہ تقریباً 140 ملین ای پی آئی ویکسین ڈوزز کی ضرورت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ویکسین کی
پڑھیں:
ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر نظرثانی کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر گئی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ ایران کی جانب سے امریکی مجوزہ معاہدے کا جائزہ لینے کی ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں جو پہلے سیشن میں بلند ہوگئی تھیں۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 0.69 ڈالر یا 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 94.29 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 0.82 ڈالر یا 0.9 فیصد کمی کے بعد 91.34 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔
گزشتہ کے اواخر میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی امیدوں کی توقعات پر تیل کی قیمت 16 فیصد سے زیادہ کمی آئی تھی لیکن گزشتہ روز برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 5 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اگلے ہفتے کے بعد جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے معاہدہ ہوسکتا ہے۔
ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ عارضی امریکا تجاویز پر تاحال ایران کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے تاہم جائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی رپورٹس کے باوجود آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی بدستور محدود ہے اور ماہرین نے تیل کے سرمایہ کاروں کے لیے یہ خطرناک قرار دیا ہے۔