مولائے کائناتؑ کی ولادت پر جامعہ الاطہار جعفر طیار ملیر کراچی میں عظیم الشان روحانی محفلِ میلاد
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
ہیئت ائمہ مساجد و علماء امامیہ کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین رئیسی نے اپنے دلنشین خطاب میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بے شمار معجزات عطا فرمائے، جن میں دو عظیم ترین معجزے قرآنِ مجید اور علی ابن ابی طالب علیہ السلام ہیں اور انہوں نے وقت کی اہمیت کو سمجھنے اور اس کے ضیاع سے مکمل اجتناب کرنے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مولائے کائنات امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کے پُرمسرت موقع پر مدرسہ جامعہ الاطہار جعفر طیار سوسائٹی ملیر کراچی میں ایک عظیم الشان اور روحانیت سے بھرپور محفلِ میلاد منعقد کی گئی، جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت طالب علم حافظ منیر احمد نے حاصل کی، محفل کے آغاز میں مدرسہ جامعہ الاطہار کے مدیر مولانا آغا مہدی علی دانش نے مختصر خطاب کرتے ہوئے معزز علماء کرام، طلابِ عزیز اور مہمانانِ گرامی کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
محفل میں نامور علماء کرام اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جن میں حجۃ الاسلام شیخ غلام عباس موحدی، حجۃ الاسلام شیخ غلام محمد فخرالدین مسئولِ آموزش مدرسہ معصومین، حجت الاسلام سید مظہر زیدی، حجۃ الاسلام سید تنویر زیدی، حجۃ الاسلام سید عون زیدی، حجۃالاسلام شیخ محمد علی جوہر، حجۃ الاسلام شیخ اصغر علی جوادی، حجۃ الاسلام شیخ محمد ابوذر سمیت دیگر معزز علماء کرام شامل تھے جبکہ معروف خطباء میں حجۃ الاسلام شیخ احمد حسن عابدی، علامہ سید حسن رضوی اور علامہ صادق امین جعفری نے بھی شرکت فرمائی۔
محفل سے خطاب کرتے ہوئے مفسرِ قرآن حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن صلاح الدین مدیر مدرسہ جامعہ علوم اسلامی نے فرمایا کہ امیرالمؤمنین علیہ السلام صرف میدانِ جہاد کے ہی نہیں بلکہ علم، حکمت، شجاعت، سخاوت اور عبادت سمیت ہر میدان کے شیر ہیں، استاد العلماء حجۃالاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد سلیم مدیر حوزہ المہدی نے اپنے نورانی خطاب میں امیرالمؤمنینؑ کی غریب پروری پر روشنی ڈالتے ہوئے طلابِ کرام کو نہج البلاغہ کی ہدایات کی روشنی میں تقویٰ اختیار کرنے اور تعلیم میں محنت و جدوجہد کی نصیحت فرمائی۔
ہیئت ائمہ مساجد و علماء امامیہ کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین رئیسی نے اپنے دلنشین خطاب میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بے شمار معجزات عطا فرمائے، جن میں دو عظیم ترین معجزے قرآنِ مجید اور علی ابن ابی طالب علیہ السلام ہیں اور انہوں نے وقت کی اہمیت کو سمجھنے اور اس کے ضیاع سے مکمل اجتناب کرنے پر زور دیا، محفل میں جامعہ علوم اسلامی اور مدرسہ جامعہ الاطہار کے طلابِ عزیز نے روح پرور منقبت خوانی پیش کی، جس سے محفل کی نورانیت میں مزید اضافہ ہوا اور آخر میں دعائے امامِ زمانہ عجل اللہ تعالیٰ کے ساتھ محفل اختتام پذیر ہوئی، الحمد للہ رب العالمین۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: الاسلام والمسلمین شیخ حجۃ الاسلام شیخ جامعہ الاطہار علیہ السلام نے اپنے
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔