تسلیم الاسلام رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اطلاعات سندھ کے سابق انفارمیشن آفیسر تسلیم الاسلام بدھ کے روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 90 برس تھی۔ مرحوم نے ایک بیوہ‘ ایک بیٹی اور دو بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر نور مسجد زینب پلازہ گلشن اقبال بلاک 17 میں اد اکی گئی بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیز و اقارب‘ اہل محلہ‘ دوست و احباب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے این او سی لیکر وہاں گئے تھے، کوئی حکومتی وزیر گلگت بلتستان نہیں گیا نہ کسی نے وہاں مہم چلائی۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان گلگت بلتستان میں جلسے کر رہے ہیں، میٹنگز کر رہے ہیں انہیں تو کوئی نہیں روک رہا۔
رانا ثنا نے کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر خان اجازت لیکر جا سکتے ہیں تو سلمان اکرام راجا کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا کوئی اُمیدوار مقابلے میں ہے ہی نہیں، وہاں صاف، شفاف اور کریڈیبل انتخابات ہونگے۔