data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت ہو رہی ہے، جہاں لیگ میں توسیع کے سلسلے میں 2 نئی ٹیموں کی نیلامی آج اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے۔

یہ نیلامی جناح کنونشن سینٹر میں ہوگی، جس کا باقاعدہ آغاز شام 4 بج کر 15 منٹ پر کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ پی ایس ایل میں بیک وقت دو نئی فرنچائزز شامل کی جا رہی ہیں۔

پی سی بی حکام کے مطابق نیلامی کے بعد پی ایس ایل سیزن 11 میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہو جائے گی، جس سے لیگ کے دائرہ کار اور تجارتی اہمیت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ نیلامی کے عمل کو براہِ راست پی سی بی اور پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینلز کے علاوہ ٹیپ میڈ، تماشا اور پی سی بی لائیو یوکے پر نشر کیا جائے گا جب کہ اے اسپورٹس، جیو اسپورٹس، فاسٹ اسپورٹس اور پی ٹی وی اسپورٹس بھی اس ایونٹ کو براہِ راست دکھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئی ٹیموں کے حصول کے لیے 10 معروف کمپنیوں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں میں ایم نیکسٹ، ڈہرکی شوگر ملز، ایف کے ایس، پرزم ڈیولپرز، انوریکس سولر، جاز، آئی ٹو سی، ولی ٹیکنالوجیز، ویگو ٹیل اور اوزی ڈویلپرز شامل ہیں۔

کرکٹ اور اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سخت مقابلے سے پی ایس ایل کی مارکیٹ ویلیو میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

پی سی بی کے مطابق نئی فرنچائزز کے ممکنہ شہروں میں فیصل آباد، گلگت، حیدرآباد، مظفرآباد، راولپنڈی اور سیالکوٹ شامل ہیں، تاہم حتمی فیصلہ نیلامی کے نتائج کے بعد کیا جائے گا۔ سیزن 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک شیڈول کیا گیا ہے، جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

نیلامی کے بعد ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی جس میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان خصوصی پرفارمنس پیش کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سپر سکسز کی فاتح ٹیموں کو بھی انعامات دیے جائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل نیلامی ایونٹ کا آفیشل ہیش ٹیگ #NewEra رکھا گیا ہے، جو لیگ کے نئے دور اور توسیع کی عکاسی کرتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل نیلامی کے کے مطابق پی سی بی

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق