آئی ٹی سی این ایشیا 2026ء: پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی سمت تاریخی پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان تیزی سے خطے میں جدید ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور ڈیجیٹل معیشت کا ایک مضبوط اور ابھرتا ہوا مرکز بن کر سامنے آ رہا ہے، جہاں جدت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے نئے دروازے کھل رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے، جو 17 سے 19 جنوری تک لاہور میں منعقد ہوگا۔ اس بین الاقوامی ایونٹ کو پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی سیکٹر کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جہاں پہلی مرتبہ ملک کا مکمل آئی ٹی، ٹیک، اسٹارٹ اپ اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم ایک ہی عالمی پلیٹ فارم پر یکجا ہوگا۔
3 روزہ نمائش میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندگان، پالیسی ساز، ملکی و غیر ملکی صنعتکار، عالمی ماہرین، سرمایہ کار اور ٹیکنالوجی لیڈرز بھرپور شرکت کریں گے۔ ایونٹ میں 850 سے زائد اسٹالز لگائے جائیں گے جب کہ دنیا بھر سے 3 ہزار سے زائد معروف برانڈز اور 350 سے زائد بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔
آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کا انعقاد ای کامرس گیٹ وے پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل کی بصیرت افروز اور فیصلہ کن معاونت شامل ہے۔ ایس آئی ایف سی کے کردار کو پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، سرمایہ کاری کے ماحول کو سازگار بنانے اور ڈیجیٹل معیشت کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق ایس آئی ایف سی کی پالیسی سپورٹ اور سہولت کاری نے پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں ایک قابلِ فخر مقام دلانے کی بنیاد رکھ دی ہے۔
نمائش کے دوران عالمی چیف انفارمیشن سیکورٹی آفیسر سمٹ، سائبر تھریٹ انٹیلیجنس فورم، اے آئی لیڈرشپ سیشنز، ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فِن ٹیک فارورڈ فورمز کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جہاں جدید ٹیکنالوجی، سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور مالیاتی ٹیکنالوجی سے متعلق اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز، تربیتی ورکشاپس اور رہنمائی سیشنز بھی رکھے جائیں گے تاکہ نئی نسل کو مستقبل کی ڈیجیٹل معیشت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل معیشت رہا ہے آئی ٹی
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔