زونگ اور نادراکے مابین پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے شراکت داری
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (کامرس رپورٹر) پاکستان میں صف اول کی انفارمیشن سروسز اور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ فورجی نے حکومت کے ’’ڈیجیٹل پاکستان‘‘ وژن کے تحت قومی ڈیجیٹلائزیشن کی کوششوں میں معاونت کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ اشتراک وزیراعظم کے شہریوں پر مرکوز تکنیکی ترقی کے ایجنڈے سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد ملک بھر میں محفوظ اور جامع ڈیجیٹل سروسز کو بہتر بنانا ہے۔اس شراکت داری کے تحت زونگ فورجی، نادرا کا ملٹی بائیومیٹرک ویری فکیشن سالوشن متعارف کرائے گا جس میں فنگرپرنٹ پر مبنی تصدیق کے متبادل کے طور پر فیشل ریکگنیشن(چہرے کی شناخت) بھی شامل ہے۔ یہ اقدام بزرگ شہریوں، معذور افراد، بڑھتی عمر کے باعث فنگر پرنٹس کے مدھم ہوجانے، جلدی بیماریوں یا دیگر بائیومیٹرک مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کے لیے باوقار طریقے سے سم کے اجرا کو ممکن بنائے گا۔صارفین کی سہولت کو مزید بہتر بنانے کے لیے زونگ فورج نے نادرا کے راولپنڈی میگا سینٹر میں پہلا مخصوص سم کِیوسک پہلے ہی نصب کر دیا ہے۔ یہ پائلٹ منصوبہ ملک گیر سطح پر توسیع کے لیے ایک قابلِ تقلید ماڈل کے طور پر کام کرے گا، جس کا مقصد قومی سلامتی کے تقاضوں اور بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے فراڈ سے محفوظ اور شہریوںکی سہولت پر مبنی تصدیقی نظام قائم کرنا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کو چین، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات جیسے عالمی ڈیجیٹل رہنماؤں کے ہم پلہ لاتا ہے، جہاں شناختی فراڈ کے تدارک کے لیے فیشل ویریفکیشن وسیع پیمانے پر اپنائی جاتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔