ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20سیزن 4کی فاتح ٹیم کو کتنے لاکھ ڈالرز ملیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20سیزن 4کی فاتح ٹیم کو کتنے لاکھ ڈالرز ملیں گے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 January, 2026 سب نیوز
دبئی:دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اتوار کو ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20سیزن 4 کا شاندار فائنل ہونے جا رہا ہے، جہاں ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی ایمیریٹس کے درمیان ٹائٹل کے لیے بھرپور مقابلہ ہوگا۔فائنل سے قبل پریس کانفرنس میں ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان سیم کرن نے کہا کہ اہم لمحات کے لیے تیار رہنا اور ٹیم کے طور پر صحیح فیصلے کرنا سب سے اہم ہے۔ انفرادی کارکردگی اتنی اہم نہیں جتنی ٹیم کی جیت۔ فائنلز ہمیشہ مختلف ہوتے ہیں دباؤ، شائقین، موقع اور ہم اس کے لیے تیار ہیں اور چیلنج کا انتظار کر رہے ہیں۔دوسری طرف ایم آئی ایمیریٹس کے کپتان کیرون پولارڈ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ فائنل کیا مانگتا ہے کیونکہ ہم پہلے بھی یہاں پہنچ چکے ہیں۔ ہمیں یہ علم ہے کہ دباؤ کے تحت پرفارم کرنا کتنا ضروری ہے۔ کرکٹ سادہ ہے کبھی جیتیں، کبھی مخالف بہتر ہوتا ہے لیکن ہم نے ایک اور موقع کمائی ہے، اور یہی سب سے اہم بات ہے۔ فائنلز میں تحمل بہت ضروری ہے، اور اگر ہم اپنی منصوبہ بندی کے مطابق
کھیلیں تو جیت کے ہر موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20سیزن فور کے چیمپیئن کوسات لاکھ امریکی ڈالر اور ٹورنامنٹ ٹرافی ملے گی، جبکہ رنرز اپ کو تین لاکھ ڈالر ملیں گے۔ انفرادی کارکردگی کو بھی ٹورنامنٹ کی خصوصی بیلٹس کے ذریعے تسلیم کیا جائے گا،گرین بیلٹ (بہترین بیٹر)،وائٹ بیلٹ (بہترین باؤلر)،ریڈ بیلٹ (سب سے قیمتی کھلاڑی)،بلیو بیلٹ (بہترین یو اے ای کھلاڑی)ہر بیلٹ کے ساتھ 15ہزار امریکی ڈالر کا انعام بھی دیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحضرت علیؓ کی ولادت باسعادت کی تقریبات عقیدت واحترام سے منائی گئیں آئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ابوظبی نائٹ رائیڈرز نے دبئی کیپٹلز کو شکست دےُکر فائنل کی راہ ہموار کر لی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20کا معیار ہر سال بہتر ہو رہا ہے: سائمن ڈول آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان آئی ایل ٹی 20،فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز فائنل میں پہنچ گئی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کے پلے آف مرحلے کا آغاز، فائنل کی جنگ شروعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈی پی ورلڈ ا ئی ایل ٹی 20سیزن
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔