اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں جدید فائیو جی سروس کے آغاز کا عمل ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگیا، وفاقی کابینہ کی فائیو جی سے متعلق سمری منظوری کے باوجود تاحال پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو موصول نہیں ہو سکی، جس کے باعث فائیو جی نیلامی اور لانچ کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 دسمبر 2025 کو وفاقی کابینہ نے فائیو جی سمری کی منظوری دی تھی تاہم باضابطہ طور پر پی ٹی اے کو پالیسی ڈائریکٹیو کی صورت میں ارسال نہیں کی گئی، سمری منظوری کے بعد اس میں رد و بدل کا امکان موجود ہوتا ہے اس لئے پی ٹی اے اُس وقت تک حتمی کارروائی کا آغاز نہیں کر سکتی جب تک منظور شدہ سمری تحریری موصول نہ ہو۔

اسلام آباد میں نئے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری

پی ٹی اے کابینہ میں منظور سمری کی شقوں سے فی الحال لاعلم ہے، سمری موصول ہوگی تو اتھارٹی کی جانب سے ایک انفارمیشن میمورنڈم جاری کیا جائے گا جس میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق قواعد و ضوابط، آکشن رولز اور دیگر تکنیکی تفصیلات شامل ہوں گی، انفارمیشن میمورنڈم کے اجرا کے بعد سپیکٹرم نیلامی کا عمل شروع کیا جا سکے گا۔

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں موبائل سروسز کیلئے تقریباً 274 میگا ہرٹز سپیکٹرم دستیاب ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ فائیو جی کیلئے مجموعی طور پر 600 میگا ہرٹز سپیکٹرم فراہم کیا جائے، موجودہ سپیکٹرم میں مزید 300 میگا ہرٹز شامل کرنے کا امکان ہے جس سے فائیو جی سروس کا معیار اور رفتار میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔

بنگلادیش کو بھارت میں میچز نہ کھیلنے پر آئی سی سی کی ای میل موصول

اتھارٹی ذرائع کے مطابق سپیکٹرم نیلامی کے بعد موبائل آپریٹرز ملک بھر میں اپنے بی ٹی ایس ٹاورز پر نئے فائیو جی بینڈز فعال کریں گے، سمارٹ فون کمپنیاں بھی پاکستان میں دستیاب سپیکٹرم کے مطابق نئے موبائل فونز اور موجودہ ڈیوائسز اپ گریڈ کریں گی تاکہ صارفین فائیو جی سروس سے مکمل استفادہ کر سکیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فائیو جی کی تاخیر سے ڈیجیٹل معیشت، آئی ٹی سیکٹر اور سرمایہ کاری کے مواقع متاثر ہو رہے ہیں، کاروباری حلقوں اور ٹیکنالوجی ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فائیو جی سمری کی فوری ترسیل یقینی بنائی جائے تاکہ پاکستان خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ ڈیجیٹل دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائے۔
 

فلپائن میں 6.

7 شدت کا زلزلہ، منڈاناؤ میں خوف و ہراس، آفٹر شاکس کا خدشہ

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: فائیو جی سروس پی ٹی اے

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع