ی ٹی سی ایل گروپ نے یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ میں 15 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی۔پی ٹی سی ایل جو یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (یو بینک) کی پیرنٹ کمپنی ہے، کی جانب سے یو بینک میں 15 ارب روپے، تقریباً 53 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دیدی ہے، یہ سرمایہ کاری مائیکروفنانس بینکنگ انڈسٹری میں ہونے والی سب سے بڑی ایکویٹی سرمایہ کاری میں سے ایک ہے، اس سرمایہ کاری کا مقصد یو بینک کی مسلسل اور پائیدار ترقی کو سہارا دینا اور اس کے ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم کی ترقی کو ممکن بنانا ہے تاکہ صارفین تک رسائی اور خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔یو مائیکرو فنانس بینک کے چیئرمین اور پی ٹی سی ایل گروپ کے سی ای او حاتم باماتراف نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری یو بینک کی ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمتِ عملی پر گروپ کے اعتماد اور مائیکروفنانس بینکنگ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی صلاحیت کی عکاس ہے۔یو مائیکرو فنانس بینک کے صدر وسی ای او طوران آصف نے پی ٹی سی ایل گروپ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مسلسل معاونت اور رہنمائی پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرمایہ کاری ایک نہایت اہم مرحلے پر کی گئی ہے، جب بینک 2026 میں اپنی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بینک ٹرانسفارمیشن کی حکمتِ عملی جدت، اور نئی مصنوعات و خدمات کے اجراء پر مرکوز ہے، جن کا مقصد ملک بھر میں لاکھوں صارفین کے لیے مالیاتی خدمات تک رسائی کو وسعت دینا ہے جبکہ یو بینک کو 4 ارب روپے کی پہلی قسط 31 دسمبر 2025 کو موصول ہو چکی ہے۔ 

   
 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: یو مائیکرو فنانس بینک سرمایہ کاری پی ٹی سی ایل ارب روپے یو بینک

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف