راولپنڈی:

سنگین  اور دہشت گردی کے مقدمات میں پولیس تفتیشی ٹیمیں چالان پیش کرنے میں مکمل ناکام  ہو گئیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سنگین مقدمات کے چالان پیش کرنے میں تاخیر کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی، ڈی آئی جی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

عدالت نے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی خالد ہمدانی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا۔ علاوہ ازیں ڈی پی او اٹک ،ڈی پی او مری اور چکوال کو بھی شوکاز نوٹس   کیے گئے۔عدالت نے  نوٹسز کے ذریعے افسران کو عدالت طلب کرتے ہوئے سوال کیا کہ چالان بروقت کیوں پیش نہیں کیے جاتے؟۔ تمام افسران کو 10 جنوری کو صبح 9 بجے عدالت پیش ہونے کا حکم  دیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ راولپنڈی پولیس سنگین مقدمات کے مکمل چالان پیش کرنے میں مکمل ناکام رہی  ہے۔ چالان پیش نہ ہونے سے سنگین دہشت گردی مقدمات کی سماعت لٹک گئی ہے۔ پولیس تفتیشی ٹیمیں 14 روز میں چالان عدالت میں پیش کرنے کی پابند ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل چالان پیش کرنے میں

پڑھیں:

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔ 

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار