لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) یاترا ویزے پر پاکستان آ کر مقامی شہری سے پسند کی شادی کرنیوالی بھارتی خاتون سربجیت کور کو بھارت واپس بھیجنے کیلئے واہگہ بارڈر پہنچایا گیا تاہم سفری کاغذات میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے بھارت روانہ نہیں کیا جا سکا۔ 48 سالہ سربجیت سنگھ کور 4 نومبر کو بھارت سے سکھ یاتریوں کے ہمراہ پاکستان آئی تھی، اس نے مبینہ طور پر اسلام قبول کر کے شیخوپورہ کے رہائشی ناصر حسین سے شادی کر لی تھی۔ اسلام قبول کرنے کے بعد سربجیت کور کا نام نور فاطمہ رکھا گیا تھا اور انہوں نے واپس بھارت جانے کے بجائے پاکستان میں ہی قیام کر لیا تھا۔ سربجیت کور کو گزشتہ واہگہ بارڈر پر پریڈ کے بعد واپس بھارت روانہ کیا جانا تھا، تاہم سفری کاغذات میں کچھ تکنیکی مسائل کے باعث اس کی واپسی نہیں ہو سکی۔ امکان ہے کہ سربجیت کور کو آج جنوری کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کیا جائے گا۔ سربجیت کور کا ویزا نومبر میں ختم ہو چکا تھا، سربجیت کور کو فارنر ایکٹ 1946ءاور ایف آئی اے کے سٹینڈنگ آرڈر کے تحت ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ سابق ایم پی اے مہندر پال سنگھ نے وکیل علی چنگیزی سندھو کی وساطت سے سربجیت کور کو ڈی پورٹ کرنے کےلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ دریں اثناءسربجیت کور کے وکیل علی چنگیزی نے نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا کہ ایس ڈی پی او شیخوپورہ نے غیر قانونی طور پر نوٹس جاری کیا، پولیس کی جانب سے نوٹس میں والد کا نام اور ایڈریس غلط لکھا گیا۔ پولیس کی جانب سے نوٹس غیر قانونی جاری ہوا۔ استدعا ہے کہ عدالت نوٹس کالعدم قرار دے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سربجیت کور کو

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار