عدالت نے مونس الہٰی کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست پرنیب سے جواب طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہور نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں اشتہاری ملزم مونس الہٰی کے اثاثے ضبط کرنے کے خلاف دائر درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے جواب طلب کر لیا ہے۔عدالت کے جج رانا محمد عارف کی سربراہی میں سماعت کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی، سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور دیگرملزمان پیش ہوئے۔
نیب نے دوران سماعت نئے ملزم سلمان احمد کے خلاف سپلیمنٹری ریفرنس جمع کرایا، جس کے بعد عدالت نے تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کردی۔مونس الہٰی کی والدہ قیصرہ الہٰی نے اثاثوں کی ضبطگی کو چیلنج کیا اور عدالت میں بتایا گیا کہ قیصرہ الہٰی کو مونس الہٰی نے اپنا مختار عام مقرر کیا ہوا ہے،عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ نیب نے پرویزالہٰی سمیت دیگر کے خلاف اختیارات سے تجاوزاورمبینہ کرپشن کے الزامات پرریفرنس دائر کررکھا ہے، جس کی بنیاد پرمقدمہ چل رہا ہے اس سماعت میں تمام قانونی پہلوؤں اور نئے سپلیمنٹری ریفرنس پرغور کیا گیا۔
پولیس کے خلاف مبینہ طور پر نازیبا، ہتک آمیز اور نفرت انگیز زبان استعمال کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مونس الہ ی کے خلاف
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔