چودھری مونس الہٰی کے اثاثے ضبط کرنے کیخلاف درخواست پر نیب سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
احتساب عدالت لاہور نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں اشتہاری ملزم مونس الہٰی کے اثاثے ضبط کرنے کیخلاف درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس پر سماعت کی، سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت میں نئے ملزم سلمان احمد سے متعلق نیب نے سپلیمنٹری ریفرنس جمع کرا دیا ہے جس کے بعد عدالت نے تمام ملزمان کو سپلیمنٹری ریفرنس کی نقول فراہم کر دی۔
عدالت نے مونس الہٰی کو اثاثے ضبط کرنے کے خلاف درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔مونس الہٰی کی والدہ قیصرہ الہٰی نے اثاثوں کیخلاف کارروائی کو چیلنج کیا ہے، قیصرہ الہٰی کو مونس الہٰی نے اپنا مختار عام مقرر کر رکھا ہے، عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ نیب نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور مبینہ کرپشن کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔
ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔
مزید :