فرانس؛ خاتون اوّل کو سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈر کہنے پر 10 افراد کو قید کی سزائیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
فرانس کی فوجداری عدالت نے خاتونِ اول بریجیٹ میکرون کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی اور توہین آمیز معلومات پھیلانے کے مقدمے میں 10 افراد کو سائبر ہراسمنٹ کا مجرم قرار دے دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت میں ثابت ہوا کہ ملزمان نے آن لائن پلیٹ فارمز پر یہ بے بنیاد دعوے پھیلائے کہ بریجیٹ میکرون کی پیدائش مرد کے طور پر ہوئی تھی اور ان کا نام جین مائیکل ٹروگنیس تھا۔
عدالت نے ان دعوؤں کو من گھڑت، گمراہ کن اور کردار کشی پر مبنی قرار دیا۔ فرانس کی عدالت نے تمام ملزمان کو 8 ماہ قید کی سزا بھی سنائی ہے۔
سزا پانے والوں میں 8 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ قید کے ساتھ ساتھ عدالت نے مالی جرمانے، متعلقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی معطلی اور آن لائن رویّوں سے متعلق آگاہی کورسز میں لازمی شرکت کا بھی حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے خاتون اوّل بریجیٹ میکرون نے کہا کہ وہ اس مقدمے کو خصوصاً نوجوانوں کے لیے آن لائن بُلنگ کے خلاف ایک واضح مثال بنانا چاہتی ہیں تاکہ سوشل میڈیا پر نفرت اور جھوٹ کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور خاتونِ اوّل نے امریکی دائیں بازو کی پوڈکاسٹر کینڈیس اوونز کے خلاف بھی ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا عدالت نے
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔