واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی صورت میں کیا کریں؟ پی ٹی اے کی ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واٹس ایپ آج کے دور میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا میسجنگ پلیٹ فارم ہے، مگر حالیہ دنوں میں اس کے صارفین کو ہیکنگ اور ڈیٹا ضائع ہونے کے متعدد واقعات نے تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
ایسے میں صارفین اکثر یہ نہیں جان پاتے کہ ہیکنگ یا غیر مجاز رسائی کی صورت میں اپنا اکاؤنٹ کس طرح دوبارہ حاصل کیا جائے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے لیے مفصل رہنمائی جاری کی ہے تاکہ وہ چند آسان اقدامات کے ذریعے اپنے اکاؤنٹس کو محفوظ اور فعال بنا سکیں۔
پی ٹی اے کی ہدایات کے مطابق سب سے پہلا قدم یہ ہے کہ فون نمبر کو دوبارہ واٹس ایپ پر رجسٹر کیا جائے۔ واٹس ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد نمبر درج کرنے پر صارف کو ایک تصدیقی کوڈ بھیجا جاتا ہے، جس کے ذریعے اکاؤنٹ دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ دو مرحلوں کی تصدیق (Two-Step Verification) کو فعال کرنا انتہائی ضروری ہے، کیونکہ یہ اکاؤنٹ کو غیر مجاز رسائی سے محفوظ رکھتا ہے اور مستقبل میں کسی بھی ہیکنگ کے امکان کو کم کرتا ہے۔
صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے موبائل اور واٹس ایپ کے پاس ورڈز کو اپڈیٹ کریں اور کسی بھی مشکوک لنک یا فائل سے احتیاط برتیں۔ اینٹی وائرس اسکین کرنا بھی لازمی ہے تاکہ کسی ممکنہ مالویئر یا وائرس کے اثرات ختم کیے جا سکیں۔
اگر ہیکنگ کے دوران غیر معمولی پیغامات بھیجے گئے ہوں تو اپنے دوستوں اور رابطوں کو مطلع کرنا بھی ضروری ہے تاکہ وہ محتاط رہیں۔
سوشل میڈیا صارف رانا عمران طاہر نے بتایا کہ کچھ دوستوں کے موبائل میں کسی نامعلوم نمبر سے ایسا وائرس آیا کہ واٹس ایپ کھولتے ہی تمام ڈیٹا ضائع ہو گیا، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ صرف ہیکنگ ہی نہیں بلکہ مشکوک لنکس اور فائلیں بھی صارفین کی پرائیویسی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔
پی ٹی اے نے چند اہم حفاظتی نکات بھی صارفین کے لیے پیش کیے ہیں:
صرف معتبر ذرائع سے فائلز اور لنکس کھولیں۔
واٹس ایپ کی پرائیویسی سیٹنگز باقاعدگی سے اپڈیٹ کریں۔
موبائل کا آپریٹنگ سسٹم اور اینٹی وائرس جدید ترین رکھیں۔
کسی غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر واٹس ایپ سپورٹ سے رابطہ کریں۔
صارف حافظ زبیر کا کہنا ہے کہ یہ آگاہی محض تکنیکی معلومات تک محدود نہیں بلکہ اردو زبان اور عوام کی خدمت کا بھی ثبوت ہے۔ صارفین کو چاہیے کہ وہ نہ صرف اپنے اکاؤنٹس کی حفاظت کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس بارے میں آگاہی دیں۔
پی ٹی اے کی رہنمائی اور چند آسان اقدامات کے ذریعے ہیک ہو چکا واٹس ایپ اکاؤنٹ دوبارہ فعال کیا جا سکتا ہے۔ یہ اقدامات نہ صرف ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں بلکہ مستقبل میں کسی بھی غیر معمولی سرگرمی سے بچاؤ کا بھی مؤثر ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: واٹس ایپ پی ٹی اے کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔