وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی زیادہ سے زیادہ ٹوئٹس اور بیانات دے سکتی ہے، لیکن عملی طور پر 8 فروری کو ہڑتال کرنے کی سکت نہیں رکھتی، اس لیے تحریک انصاف پہیہ جام ہڑتال کی کال دے کر اپنا شوق پورا کر لے۔

مزید پڑھیں: کوئی بامعنی مذاکرات کرنا چاہے گا تو عمران خان سے مشاورت کریں گے، پی ٹی آئی کا حکومتی پیشکش پر جواب

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہاکہ اگر عمران خان سے کسی کی ملاقات کرا بھی دی جائے تو وہی پرانی باتیں دہرائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مئی 2022 میں الیکشن میں جانے کے لیے تیار تھی اور وزیراعظم تقریر کرنے والے تھے، تاہم عمران خان نے الٹی میٹم دے دیا کہ اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، جس کے بعد معاملات خراب ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے حکومت اب 8 فروری کے بعد ہی پی ٹی آئی سے بات کرے گی۔ یہ لوگ اپنی چال چلنے سے پہلے سیدھے بیٹھ کر بات کرنے والے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے 8 فروری کی کال کا نتیجہ دیکھ لیتے ہیں، اس کے بعد مذاکرات کر لیے جائیں گے۔

رانا ثنااللہ کے مطابق پی ٹی آئی نے پہیہ جام ہڑتال کی تیاری شروع کر رکھی ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سندھ جا رہے ہیں۔

انہوں نے سلمان اکرم راجا کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کہنا ہے جب بھی پی ٹی آئی تحریک کا آغاز کرتی ہے تو حکومت مذاکرات کی دعوت دے دیتی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو عام انتخابات کے 2 سال مکمل ہونے پر احتجاج اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے، جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں بیٹھیں مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالتے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت سیاسی مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو کوئی ایک مثبت قدم اٹھائے، پی ٹی آئی

حکومت کی پیشکش پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ اگر کوئی بامعنی بات کرنا چاہے گا تو اس حوالے سے عمران خان سے مشاورت کی جائے گی کہ آگے کیا لائحہ عمل اختیار کرنا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور اسی راستے پر آگے بڑھے گی، تاہم اگر بات ہی نہ سنی جائے تو مذاکرات کے نام پر بیٹھ کر بسکٹ کھانے کا کوئی مقصد نہیں بنتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان تحریک انصاف پہیہ جام ہڑتال پی ٹی آئی رانا ثنااللہ عمران خان رہائی مشیر وزیراعظم وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف پہیہ جام ہڑتال پی ٹی ا ئی رانا ثنااللہ عمران خان رہائی وی نیوز پہیہ جام ہڑتال کی رانا ثنااللہ تحریک انصاف پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی فروری کو انہوں نے نے کہاکہ نے کہا

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان