data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر ریٹائرڈ ملازم محمد اسماعیل کے پینشن اور واجبات 60 روز میں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پینشن اور واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ فنڈز کی کمی ہے، مالی معاونت کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائے گا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یونیورسٹی کا جمع کروایا گیا جواب غیر تسلی بخش ہے، درخواست گزار کے واجبات تسلیم شدہ ہیں، یونیورسٹی نے تسلیم کیا کہ ریٹائرمنٹ کی مد میں 53 لاکھ سے زائد رقم واجب الادا ہے، ریٹائرڈ ملازم کے واجبات 60 روز میں ادا کیے جائیں۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے ریٹائرڈ ملازم محمد اسماعیل کے پینشن اور واجبات 60 روز میں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پینشن اور واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست نمٹا دی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: واجبات کی عدم ادائیگی واجبات 60 روز میں ادا پینشن اور واجبات ریٹائرڈ ملازم کے واجبات عدالت نے

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف