عمران‘ پی ٹی آئی پر برا وقت نہیں، نظریئے پر ڈٹے رہنے کی آزمائش ہے: سلمان راجہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
سیالکوٹ (نامہ نگار) مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی پر برا وقت نہیں حقیقی آزادی کے نظریے پر ڈٹے رہنے کی آزمائش ہے۔ انشاء اللہ جلد دونوں سرخرو ہو کر نکلیں گے بس ہمیں صبر اتحاد و اتفاق عزم و ہمت سے چلنا ہے اور پرامن جدوجہد کرنی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن کی بھتیجیوں اور سابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن کی بیٹیوں کی شادی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کرے نیا سال پاکستان اور عمران خان کیلئے بہترین سال ہو 2025 ء نہ صرف پی ٹی آئی بلکہ پورے پاکستانیوں کیلئے مشکل تھا سوائے ایک بڑی فتح کے جو دشمن کے مقابلے میں پاکستان کو اللہ نے دی۔2025ء میں مہنگائی کا عذاب مسلط رہا جبکہ آئین میں غیر قانونی غیر ضروری غیر آئینی ترامیم کی گئیں۔ جمہوریت عدلیہ اور میڈیا کا گلا گھونٹا گیا، مخالفین پر ظلم و ستم ڈھایا گیا چادر چار دیواری کا تقدس پامال ہوتا رہا، اﷲ کرے رواں سال ان ظالموں سے ٹکارا مل جائے عمران خان کو رہائی اور قوم کو حقیقی آزادی نصیب ہو ملک کا ستارہ چمکے قوم کا مقدر بدلے۔انہوں نے کہا نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں یہی وجہ ہے کہ بانی نوجوانوں پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں اور انہیں اپنی اور پارٹی کی طاقت کہتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض، ڈینگی و ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا اجلاس لاہور میں ہوا، پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر صدارت کی۔
اس موقع پر پنجاب کے وزرائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کے افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، صوبے بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال پر قابو پانے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ جون جولائی میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔
خواجہ عمران نذیر نے کہا ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کسی ایک محکمہ کی ذمہ داری نہیں، اقدامات کی ذمہ داری تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہے۔
خواجہ عمران نے سی ای او ہیلتھ کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔
انھوں نے کہا کہ ایچ آر منیجمنٹ، والنٹیر ماڈل کو اپناتے ہوئے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ کو انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی کی بوگس سرویلنس ناقابل برداشت ہے، عوام اپنےگھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کویقینی بنائیں