وینزویلا کے صدر مادورو سے اظہار یکجہتی کیلیے اسپین کی فٹ بال ٹیم کا منفرد انداز
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
اسپین کی فٹ بال ٹیم ریئل کلُب ڈپوارٹو مايورکا کے کچھ کھلاڑیوں نے حال ہی میں میچ کے لیے اسٹیڈیم پہنچتے وقت ایسے سرمئی نائیکی ٹریک سوٹس پہنے جو وینزویلا کے صدر نِکولس مادورو کی گرفتاری کے وقت وائرل ہونے والے لباس سے بہت مشابہ تھے۔
مادورو کی تصاویر، جو انہیں امریکی افواج کی طرف سے گرفتار کیے جانے کے دوران دیکھی گئیں، سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی اور بحث کا باعث بن گئیں، خاص طور پر ان کے ہاتھوں میں ہاتھکڑیاں، آنکھوں پر پٹی اور گرے نائیکی ٹریک سوٹ نے لوگوں کی توجہ کھینچی۔
مايورکا کے کھلاڑیوں نے بھی یہی سرمئی ٹریک سوٹ پہن رکھا تھا جس پر کلب کا لوگو بھی موجود تھا، سوشل میڈیا صارفین نے جلد ہی اس واقعے پر طنزیہ تبصرے، میمز اور بحث شروع کر دی،کچھ لوگوں نے اسے محض ایک اتفاق قرار دیا جبکہ دیگر نے اسے سیاسی علامت بھی سمجھنے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیںوینزویلا کے صدر کی گرفتاری کے وقت پہنا ہوا نائیکی کا ٹریک سوٹ آؤٹ آف اسٹاک
https://www.instagram.com/reel/DTKjfqBFa9U/
ریئل مايورکا یا لیگ کی جانب سے اس بارے میں کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا جس میں یہ وضاحت کی گئی ہو کہ اس لباس کو منتخب کرنے کا مقصد کوئی پیغام دینا، اظہارِ یکجہتی یا اتفاق ہے۔ البتہ، اس واقعے نے نہ صرف فٹ بال فینز بلکہ سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بھی وسیع بحث چھیڑ دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔