جیل حکام بار بار توہین عدالت کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا: فیصل ملک
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ جیل حکام بار بار توہین عدالت کر رہے ہیں، بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں لیکن 9 مئی کیسز میں ضمانت پر ہیں، ملزم کو کسی اور کیس میں سزا ہوئی ہو تو اسے باقی کیسز میں عدالت لایا جاتا ہے۔
بانیٔ پی ٹی آئی سے آج ان کے وکیل فیصل ملک نے ملاقات کی ہےجس کے بعد انہوں نے ان کا پیغام میڈیا سے گفتگو میں پہنچایا ہے۔
فیصل ملک کا کہنا تھا کہ عدالت سے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ 9 مئی کے کیسز بھی تیزی سے چلائے جائیں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ افسوس کی بات ہے ہمیں اپنے موکل بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا، دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ وکیل کو کلائنٹ سے ملنے سے روکا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، استدعا کی ہے ہمیں بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے یا انہیں عدالت لایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وکیل فیصل ملک نے بانی پی ٹی آئی پی ٹی ا ئی کے وکیل
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔